Book Name:Naza aur Qabr Ki Sakhtian-1442
سے تو چھپنے کا نام ہی پیدا نہیں ہوتا ، آہ! ہم جنّت کے طلب گار مگر کام جہنّم میں لے جانے والے... ہمارا کیابنے گا...؟؟
اے عاشقانِ رسول! تنگ وتاریک قبر میں قیامت تک قیام ہو گا ، پھر اس کے بعد محشر کا وہ ہولناک دِن ، اس دِن کے متعلق اللہ پاک قرآنِ مجید میں ارشاد فرماتا ہے :
اَلْقَارِعَةُۙ(۱)ترجمہ کنز الایمان : دِل دہلانے والی مَا الْقَارِعَةُۚ(۲) کیا وہ دہلانے والی۔ وَ مَاۤ اَدْرٰىكَ مَا الْقَارِعَةُؕ(۳) اور تُو نے کیا جانا کیا ہے دہلانے والی۔ یَوْمَ یَكُوْنُ النَّاسُ كَالْفَرَاشِ الْمَبْثُوْثِۙ(۴)
جس دن آدمی ہوں گے جیسے پھیلے پتنگے۔ وَ تَكُوْنُ الْجِبَالُ كَالْعِهْنِ الْمَنْفُوْشِؕ(۵) اور پہاڑ ہوں گے جیسے دھنکی (دھنی ہوئی)اُون ۔
اللہ! اللہ! ایسے ہولناک دِن لوگ2 قسم کے ہوں گے ، پہلی قسم کے مُتَعَلِّق اللہ پاک اِرْشاد فرماتا ہے :
فَاَمَّا مَنْ ثَقُلَتْ مَوَازِیْنُهٗۙ(۶) تو جس کی تولیں بھاری ہوئیں۔ فَهُوَ فِیْ عِیْشَةٍ رَّاضِیَةٍؕ(۷) وہ تو من مانتے عیش میں ہیں۔
دوسرے گروہ کا کیا حا ل ہو گا ، اس کے مُتَعَلِّق فرمایا :
وَ اَمَّا مَنْ خَفَّتْ مَوَازِیْنُهٗۙ(۸) ا ور جس کی تولیں ہلکی پڑیں۔ فَاُمُّهٗ هَاوِیَةٌؕ(۹) وہ نیچا دکھانے والی گود میں ہے۔ وَ مَاۤ اَدْرٰىكَ مَاهِیَهْؕ(۱۰) اور تُو نے کیا جانا کیا نیچا دکھانے والی۔ نَارٌ حَامِیَةٌ۠(۱۱) ایک آگ شعلے مارتی۔ (پارہ : 30 ، سورۂ قارِعہ)
آہ! یہ ہولناک دِن... اُس دِن زمین تانبےکی ہو گی ، سُورج ایک میل کے فاصلے پر