Book Name:Naza aur Qabr Ki Sakhtian-1442

بالفرض کوئی شخص جنگل میں سَفَر کر رہا ہو ، اچانک اُس  کی سُواری کہیں گُم ہو جائے ، اس کا کھانا ، پانی وغیرہ بھی اسی سُواری پر ہو ، اب وہ سُواری تلاش کرنے لگے ، ڈھونڈتا رہے ، ڈھونڈتا رہے مگر سُواری نہ ملے ، آخر تھک ہار کر ایک درخت کے سائے میں لیٹ جائے ، اسی حالت میں اچانک اُس کی سُواری اُس کے پاس خود ہی آجائے تو اب وہ کتنا خوش ہو گا...؟ ہمارے آقا ومولیٰ ، مُحَمَّدِمصطفےٰ  صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم  فرماتے ہیں : اللہ پاک اس بندے سے بھی زیادہ توبہ کرنے والے سے راضِی ہوتا ہے۔ ([1])  

اللہ پاک ہم سب کو سچی پکی توبہ کی توفیق عطا فرمائے ، ہمیں نیکیوں والی لمبی زندگی نصیب فرمائے۔ اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن  صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم ۔  

الٰہی! رحم فرما میں سُدھرنا چاہتا ہوں اب        نبی کا تجھ کو صدقہ میں سُدھرنا چاہتا ہوں اب

12 دینی کاموں میں سے ایک دینی کام : مدنی قافلہ

پیارے اسلامی بھائیو! توبہ کرنے ، تَوْبہ پر استقامت پانے اور سُدھر کر نیکیوں والی زِندگی بسر کرنے کے لئے عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ ہو جائیے! اِنْ شَآءَ اللہ! اس کی برکت سے نیک نمازی بننے ، دِل میں عشقِ مصطفےٰ بڑھانے ، سُنتوں پر عمل کا جذبہ بڑھانے ، گُناہوں سے بچنے ، ایمان کی حفاظت کے لئے کڑھنے کا ذِہن بنے گا۔ الحمد للہ! دعوتِ اسلامی دُنیا بھر میں دِین کا کام کرنے ، گھر گھر ، گلی گلی سُنّتوں کا ڈنکا بجانے کے لئے ہر دم مَصْرُوفِ عمل ہے ، آپ بھی اس نیک کام میں دعوتِ اسلامی کا ساتھ دیجئے ، 12 دینی کاموں میں عملاً حِصّہ لیجئے اور نیکی کی دَعْوَت عام کر کے


 

 



[1]... مسلم ، کتابُ التَّوبہ ، صفحہ : 1053 ، حدیث : 2747۔