Book Name:Mout Ki Yad Kay Fazail Shab e Qadr 1442
نماز کے مُتَعَلِّق 4 فرامینِ خُداوندی
وَ الْمُقِیْمِیْنَ الصَّلٰوةَ وَ الْمُؤْتُوْنَ الزَّكٰوةَ وَ الْمُؤْمِنُوْنَ بِاللّٰهِ وَ الْیَوْمِ الْاٰخِرِؕ-اُولٰٓىٕكَ سَنُؤْتِیْهِمْ اَجْرًا عَظِیْمًا۠(۱۶۲) (پ۶،النساء:۱۶۲)
تَرْجَمَۂ کنزالعرفان:اورنماز قائم رکھنے والے اور زکوٰۃ دینے والے اوراللہ اورقیامت پر ایمان لانے والے ایسوں کو عنقریب ہم بڑا ثواب دیں گے۔
وَ اَنْ اَقِیْمُوا الصَّلٰوةَ وَ اتَّقُوْهُؕ-وَ هُوَ الَّذِیْۤ اِلَیْهِ تُحْشَرُوْنَ(۷۲) (پ۷،الاَنْعام:۷۲)
تَرْجَمَۂ کنزالعرفان: اور یہ کہ نماز قائم رکھو اور اس سے ڈرو اور وہی ہے جس کی طرف تمہیں اٹھایا جائے گا
حٰفِظُوْا عَلَى الصَّلَوٰتِ وَ الصَّلٰوةِ الْوُسْطٰىۗ-وَ قُوْمُوْا لِلّٰهِ قٰنِتِیْنَ(۲۳۸) (پ۲،البقرۃ:۲۳۸)
تَرْجَمَۂ کنزالعرفان: تمام نمازوں کی پابندی کرو اور خصوصا درمیانی نماز کی اوراللہ کے حضور ادب سے کھڑے ہوا کرو۔
وَ اَقِیْمُوا الصَّلٰوةَ وَ اٰتُوا الزَّكٰوةَ وَ ارْكَعُوْا مَعَ الرّٰكِعِیْنَ(۴۳) (پ۱،البقرۃ:۴۳)
تَرْجَمَۂ کنزالعرفان:اور نماز قائم رکھو اور زکوٰۃ ادا کرو اور رکوع کرنے والوں کے ساتھ رکوع کرو۔
صدْرُ الْافَاضِل حضرت علّامہ مولانا سَیِّد محمد نعیمُ الدِّین مُراد آبادی عَلَیْہِ رَحمَۃُ اللّٰہ ِالْہَادِی آخری آیتِ مُبارکہ کے تحت فرماتے ہیں :اس آیت میں نماز و زکوٰۃ کی فرضیت کا بیان ہے اور اس طرف بھی اشارہ ہے کہ