Book Name:Mout Ki Yad Kay Fazail Shab e Qadr 1442

میں بھی گرفتار تھی۔ان کی اِصلاح کا سبب یہ ہوا کہ ایک مرتبہ دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ ایک اسلامی بہن نے ان پر اِنفرادی کوشش کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے تحت قائم شدہ مدرسۃ المدینہ (بالغات )میں پڑھنے کی ترغیب دلائی یوں پڑھنے کے لیے ان کا ذہن بن گیا اور اس انفرادی کوشش کی برکت سے کچھ ہی دنوں میں مدرسۃ المدینہ(بالغات )میں پڑھنے کی ترکیب بن گئی جوں جوں وقت گزرتا گیا ان کے مخارج میں بہتری آتی گئی مزید اسلامی بہنوں کی محبت وشفقت کی برکت سے دعوت اسلامی کی محبت وعقیدت ان کے دل میں جاگزیں ہوگئی، لہٰذاانہوں  نے گناہوں سے سچی توبہ کی اور سنّتوں بھری زندگی گزارنے کے لئے دعوتِ اسلامی کے مشکبارمدنی ماحول سے وابستہ ہوگئی۔اب وہ اَلْحَمْدُ لِلّٰہ   عَزَّ  وَجَلَّ  مدرسۃ المدینہ (للبنات )میں پڑھانے کے ساتھ ذیلی مشاورت ذمہ دار کی حیثیّت سے دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں میں مصروف ِ عمل ہیں۔(انوکھی کمائی ،ص24)

''اگر آپ کو بھی دعوت اسلامی کے مدنی ماحول کے ذریعے کوئی مدنی بہار یابرکت ملی ہو تو آخر میں مدنی بہار مکتب پر جمع کروادیں."

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                 صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

میٹھی میٹھی اسلامی بہنو!رحمتِ عالَم، نُورِ مُجَسَّم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کا فرمانِ مُبارک ہے: جُعِلَتْ قُرَّۃُ عَیْنِیْ فِی الصَّلٰوۃِ ([1])میری آنکھوں کی ٹھنڈک نماز میں رکھی گئی ہے۔بھلا وہ کون سا عاشقِ رسول ہوگا جو اپنے مَحْبوب کی آنکھوں کو راحت اور ٹھنڈک نہ پہنچانا چاہے؟لہٰذا ہمیں چاہئے کہ نماز کی پابندی کرتے ہوئے پیارے آقا صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی آنکھیں  ٹھنڈی کریں اور اپنے آپ کو احادیثِ مُبارکہ میں بیان کردہ نماز کے فضائل و برکات کی حقدار بنائیں ۔

صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب !                    صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد


 

 



[1]نسائی، کتاب عشرةالنساء، باب حب النساء، ص۶۴۴، حدیث:۳۹۴۶