Book Name:Mout Ki Yad Kay Fazail Shab e Qadr 1442
صدا لگانے والی کی دل جُوئی کے لئےپست آواز سے جواب دوں گی۔اجتماع کے بعد خُود آگے بڑھ کر سَلَام و مُصَافَحَہ اور اِنْفِرادی کوشش کروں گی۔ دورانِ بیان موبائل کے غیر ضروری استعمال سے بچوں گی، نہ بیان ریکارڈ کروں گی نہ ہی اور کسی قسم کی آواز کہ اِس کی اجازت نہیں ،جو کچھ سنوں گی، اسے سن اور سمجھ کر اس پہ عمل کرنے اور اسے بعد میں دوسروں تک پہنچا کر نیکی کی دعوت عام کرنے کی سعادت حاصل کروں گی۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
میٹھی میٹھی اسلامی بہنو! اللہ پاک نےہم پرنمازفرض فرمائی اورنمازکی ادائیگی پردنیاوآخرت میں عظیمُ الشان برکات اورانعامات کاوعدہ فرمایا،ہمارےبزرگان ِدین جب نمازادافرماتےتودنیاوی خیالات اوراپنےاردگردسےبالکل بےنیازہوکرظاہری اورباطنی آداب کےساتھ ربِّ کائنات کےحضورحاضری دیتے۔آئیے! اللہ پاک کے ان نیک بندوں کی نمازکاحال سنئے،چنانچہ
حضرت سَیِّدُنا جابِر رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ پیارے آقا صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کے صحابَۂ کِرام عَلَیْہِمُ الرِّضْوَان کے مُجاہدات اور عِبادات کا ذِکر کرتے ہوئے شَمْعِ رِسالت کے دو پروانوں کا واقعہ بیان کرتے ہوئے فرماتے ہیں:ایک مرتبہ ہم رسولُ الله صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَکے ساتھ کسی غزوہ میں گئے، واپسی پر ہم پہاڑی عَلاقے سے گُزرے اور رسولُ الله صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے وہاں قِیام کاحکم فرمایا۔ سب صحابَۂ کرام عَلَیْہِمُ الرِّضْوَان آرام کی خاطِر وہاں ٹھہر گئے، اللہ پاک کے مَحْبوب صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے اِرْشاد فرمایا:آج رات تم میں سے کون پہرہ دے گا؟ایک مُہاجِر اور ایک اَنْصاری صحابی رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُـمَا کھڑے ہوئے اور عَرْض کی:یا رسولَ الله صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ!یہ سَعادَت ہم حاصِل کرنا چاہتے ہیں،ہمیں قَبول فرمالیجئے۔چُنانچہ وہ دونوں اِجازت پاکر پہرہ دینے کے لئے تیّار ہوگئے ،دونوں نے مشورہ کِیا اور اَنْصاری صحابی رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ نے فرمایا:ہم ایسا کرتے ہیں کہ آدھی رات ہم میں سے ایک پہرہ دے گااور دوسرا