Book Name:Mout Ki Yad Kay Fazail Shab e Qadr 1442

مُسْتَحِق ہوا، جب تک توبہ نہ کرے اور اس کی قضا نہ کر لے۔

میٹھی میٹھی اسلامی بہنو!اندازہ لگائیے کہ جب ایک نماز جان بُوجھ کر چھوڑنے پر  ہزاروں سال تک جہنّم میں رہنا پڑے گاتو جو شَخْص دن بھر کی تمام نمازیں جان بُوجھ کر تَرْک کر دیتا ہو بلکہ وہ اِس خَصْلَتِ بد کا عادی  ہو اور نماز بالکل ہی نہ  پڑھتا ہو تو وہ کس قدر سخت عذاب میں مبُتلا رہے گا۔لہٰذا جلد سے جلد بلکہ آج ہی نمازیں چھوڑنے کے گُناہِ کبیرہ سے سچّی پکّی توبہ کرلیجئے نیز باقاعدگی سے نمازوں کا اہتمام کرنے کے ساتھ ساتھ قضا نمازوں کی ادائیگی کی نِیَّت بھی کیجئے ورنہ  یا د رکھئے کہ جہنّم کا عذاب کسی صورت بھی برداشت نہ ہوسکے گا۔منقول ہے کہ جس شَخْص کو جہنّم کا سب سےہلکا عذاب دِیا جائے گا تو اُس عذاب کی تکلیف اُسے اتنی ہوگی کہ وہ یہ گُمان کرے گا کہ سب سے زیادہ تکلیف دہ عذاب مجھے ہی دِیا جارہا ہے۔ حالانکہ معاملہ اس کے برخلاف ہوگا۔حضرت سیِّدُنا ابنِ عباس رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُمَا روایت کرتے ہیں کہ رسولِ اکرم، نُورِ مُجَسَّم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے اِرْشاد فرمایا کہ دوزخیوں میں سب سے ہلکا عذاب جس کو ہو گا اُسے آگ کے جُوتے پہنائے جائیں گے جن سے اُس کا دماغ کھولنے لگے گا۔([1])

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                 صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

فیضان نماز کورس

میٹھی میٹھی اسلامی بہنو!  جہنم کے عذاب سے بچنے کیلئے ہمیں بھی نما ز کی پابندی شروع کردینی چاہیے اور آج تک جتنی نمازیں قضاہوئیں انہیں  بھی فی الفور  ادا کرلینا چاہیے ورنہ  جہنم  کادردناک عذاب ہم سے  ہرگز برداشت  نہ ہوسکے گا ۔جلد ازجلد نمازچھوڑنے کے گناہ سے توبہ کرلیجئے اور نمازکی تمام ظاہری و باطنی سنتوں اور آداب کو ملحوظ رکھتے ہوئے نماز شروع کردیجئے، ہماری ایک تعداد ایسی ہے جنہیں نماز کے  بنیادی مسائل  ہی معلوم نہیں جس کی وجہ سے وہ  اپنی نمازیں ضائع کربیٹھتے ہیں۔ اپنی نمازوں


 

 



[1] بخاری، باب صفۃ الجنۃ والنار ، ۴/۲۶۲،حدیث:۶۵۶۱