Book Name:Ahal Jannat-o-Ahal Jahannum Ka Mukalama
ان کے ایسے اَعْمال کابدلہ دُنیا ہی میں دے دیا جائے گا ، آخرت میں ان کا کوئی حصّہ نہیں ہے مگر مسلمان کے لئے تو الحمد للہ! دُنیا میں بھی اَجْر ہے اور آخرت میں بھی جنّت کی اعلیٰ نعمتیں ہیں ، بےشک صدقہ وخیرات کرنے والے کرتے بھی ہیں ، غریبوں کی مدد بھی کرتے ہیں لیکن یہ کام صِرْف چند افراد کا نہیں بلکہ سب مسلمانوں کا ہے ، ہر مسلمان کو چاہیے کہ کچھ نہ کچھ صدقہ وخیرات لازمی کیا کرے ، جو غریب ہے اسے بھی چاہیے کہ صدقہ وخیرات کا ذہن بنائے۔
الحمد للہ! ہمارا دینِ اسلام تو ہمیں ایثار ، قربانی ، ہمدردی کا درس دیتا ہے۔ ہمارے پیارے آقا ومولیٰ ، مکی مدنی مصطفےٰ صَلّی اللہُ عَلَیْہِ وَآلِہٖ وَسَلَّم نے فرمایا : جو شخص کسی چیز کی خواہش رکھتا ہو ، پھر اپنی خواہش ترک کر کے دوسرے کو خود پر ترجیح دےتو اس کی بخشش کر دی جائے گی۔
سُبْحٰنَ اللہ! اگر ہم جنّت پانے کے لئے ، بارگاہِ الٰہی سے مغفرت کی خیرات حاصِل کرنے کے لئے اپنی خواہشات کم کر لیں ، چند لقمے تھوڑے کھا لیں اور اپنی آمدن سے کچھ پیسے بچا کر غریبوں اور مسکینوں پرخرچ کیا کریں تو اندازہ کیجئے! اللہ پاک ہم سے کتناراضِی ہو گا اور اس ایثار کی برکت سے آخرت میں کیسی کیسی عظیم نعمتیں ہمیں نصیب ہوں گی۔ اللہ پاک ہم سب کو توفیق نصیب فرمائے۔ آمین بجاہ النبی الامین صَلّی اللہُ عَلَیْہِ وَآلِہٖ وَسَلَّم۔
الحمد للہ! آپ کی دعوتِ اسلامی اب رفاعی اور فلاحی کام بھی کر رہی ہے ، اس کے لئے دعوتِ اسلامی کا ایک ڈیپارٹمنٹ بنام “ فیضان گلوبل ریلیف فاؤنڈیشن (FGRF) “ قائم ہے ، * اس ڈیپارٹمنٹ کے تحت پچھلے سال کرونا کی وجہ سے لاک ڈاؤن کے دوران