Book Name:Qurbani Sunnat Anbiya Hay

ابراہیم ،  حضرت اسماعیل ، حضرت سلیمان عَلَیْہِمُ السَّلَام ، بنی اسرائیل ،   اَہْلِ عَرَب ، سرورِ کائنات ، فَخْرِ مَوْجودات صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم  کے آباء و اَجْدَاد یہ سب قربانیاں کیا کرتے ، اللہ پاک کا شُکْر ادا کیا کرتے   اور قربانی کے ذریعے اللہ پاک کا قُرْب حاصِل کرتے ، اللہ پاک کو راضِی کیا کرتے تھے۔  

 اے عاشقانِ رسول ! الحمد للہ! ہمارے پیارے آقا ، مکی مدنی مصطفےٰ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم  بھی قربانی کیا کرتے تھے اور آپ کی اُمَّت  میں بھی ہر وہ شخص جو صاحِبِ نصاب ہے یعنی اس کے پاس ساڑھے 7 تولے سونا(Gold) ، یا ساڑھے 52 تولے چاندی ، یا اس کے برابر رقم ہے ، دیگر شرائط پائی جانے کی صُورت میں اس پر قربانی کرنا واجِب ہے اور یاد رہے! قربانی واجِب ہونے کے لئے نِصَاب پر سال گزرنا شرط نہیں ہے ، بلکہ ذوالحج کی 10 تاریخ کو صبح صادِق سے لے کر 12 ذو الحج کا سُورج غروب ہونے تک یعنی ان 3 دِن اور 2 راتوں میں کسی وقت بھی مالِکِ نصاب ہو گیا تو قربانی واجِب ہے۔ ([1])

قربانی اور اس سے متعلق تفصیلی اَحْکام و مسائل جاننے کے لئے *بہارِ شریعت ، جلد : 3 ، حِصَّہ : 15سے قربانی کا بیان پڑھ لیجئے۔ *امیر اہلسنت ، بانئ دعوتِ اسلامی حضرت علامہ مولانا ابوبلال محمد الیاس عطار قادری رضوی دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کا رسالہ “ ابلق گھوڑے سوار “ بھی اسی مَوْضُوع پر ہے ، اس میں آسان انداز میں قربانی کے بعض احکام و مسائل اور احتیاطیں لکھی گئی ہیں ، *اسی طرح دعوتِ اسلامی کے آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے ایک موبائل ایپلی کیشن جاری کی گئی ہے ، اس کا نام ہے : Qurbani Collection App


 

 



[1]...بہارِشریعت ، جلد : 3 ، صفحہ : 334 ، حصہ : 15۔