Book Name:Qurbani Sunnat Anbiya Hay

قبول فرما۔    (صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم )

بخاری شریف میں حضرت اَنَس رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُ سے روایت ہے ، سلطانِ کون و مکاں ، رحمتِ دوجہاں صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم  نے 2 عدد ، سینگوں والے ، چتکبرے مینڈھوں کی قربانی کی ، انہیں اپنے مبارک ہاتھ سے ذبح فرمایا اور ذبح کے وقت بِسْمِ اللہِ اَللہُ اَکْبَرْ پڑھا۔ ([1])

اے عاشقانِ رسول ! مُعَاشَرے میں بعض ایسے لوگ بھی پائے جاتے ہیں جو عام حالات میں خوب برگر پیزے کھاتے ، بِیْف ، چکن ، مٹن وغیرہ کی صُورت میں گوشت پر خوب ہاتھ صاف کرتے اور مزے اُڑاتے ہیں مگر جب قربانی کا موقع آتا ہے تو انہیں جانوروں پر رَحْم و کَرْم کرنا یاد آجاتا ہے۔

ایسے نادانوں کے لئے لمحۂ فکریہ ہے ، دیکھئے! ہمارے آقا ، مکی مدنی مصطفےٰ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم  واحِد ہستی ہیں جنہیں رَحْمَۃ ٌ لِّلْعَالمین ہونے کا شرف حاصِل ہے ،  خُود ان کا رَبّ ان کی شان میں فرماتا ہے :

وَ مَاۤ اَرْسَلْنٰكَ اِلَّا رَحْمَةً لِّلْعٰلَمِیْنَ(۱۰۷)  (پارہ17 ، سورۃالانبیاء : 107)

ترجمہ کنزُ العِرفان : اور ہم نے تمہیں تمام جہانوں کے لئے رحمت بنا کر ہی بھیجا۔

الحمد للہ ہمارے نبی صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم  سراپا رحمت ہیں *ہمارے نبی صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم  نبیوں کے لئے رَحمت ہیں *تمام رسولوں کے لئے رحمت ہیں *فرشتوں کے لئے رحمت ہیں *ہمارے نبی صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم  جِنّات کے لئے رَحْمت *ہمارے نبی صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم  انسانوں کے لئے رَحْمت *ہمارے نبی صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم  نباتات


 

 



[1]...بخاری ، کتاب : الاضاحی ، باب : التکبیر عند الذبح ، صفحہ : 1417 ، حدیث : 5565۔