Book Name:Hazrat Ibraheem Aur Namrood
والے ہیں ، ہمیں فخر ہے کہ ہمارا رَبّ وہ ہے جو زِندگی بھی دیتا ہے ، موت بھی دیتا ہے ، ہمیں فخر ہے کہ ہمارا رَبّ وہ ہےجو تمام جہانوں کا پالنے والا ہے ، ہمیں فخر ہے کہ ہمارا رَبّ وہ ہے جو سب کو رِزْق دیتا ہے ، ہمیں فخر ہے کہ ہمارا رَبّ وہ ہے جس نے زمین بنائی ، جس نے آسمان بنائے ، جس نے چاند سُورج ، ستارے بنائے ، ہمیں فخر ہے کہ ہمارا رَبّ وہ ہے جو پھول ، پھل اُگاتا ہے ، ہمیں فخر ہے کہ ہمارا رَبّ وہ ہے جوبارش برساتا ہے ، بارش کے ایک قطرے کو سِیپ میں رکھ کر اسے موتی بناتا ہے ، ہمیں فخر ہے کہ ہمارا رَبّ وہ ہے جو پانی کی ایک بُوْند سے جیتا جاگتا انسان بناتا ہے ، ہمیں فخر ہے کہ ہمارا رَبّ وہ ہے جو قُدْرتوں والا ہے ، جو عظمتوں والا ہے ، جو رِفْعتوں والا ہے ، ہمارا رَبّ وہ ہے جسے نہ نیند آتی ہے ، نہ اُونگھ آتی ہے ، ہمیں فخر ہے ہمارا رَبّ وہ ہے جس کی شان و عظمت کے نظارے ہر سمت پھیلے ہوئے ہیں ، ذَرَّہ ذَرَّہ اُس کی قُدْرت کا مظہر ہے ، ہمیں فخر ہے کہ ہمارا رَبّ وہ ہے جسے کبھی فَنَا نہیں ، ہمیں فخر ہے کہ ہمارا رَبّ وہ ہے جس کی شان و عظمت کی کوئی انتہا نہیں ، ہمیں فخر ہے کہ ہم اُسی سچے ، حقیقی خُدا کے ماننے والے ہیں جس نے حضرت آدم عَلَیْہِ السَّلَام کو اپنے دَسْتِ قُدْرت سے بنایا ، وہی رَبّ ہے جس نے حضرت نُوح عَلَیْہِ السَّلَام کو طُوْفان میں محفوظ فرمایا ، وہی رَبّ ہے جس نے حضرت ابراہیم عَلَیْہِ السَّلَام کے لئے آگ کو گلزار بنایا ، وہی رَبّ ہے نے جس نے حضرت موسیٰ عَلَیْہِ السَّلَام کے لئے دریا میں رَسْتے بنائے ، وہی رَبّ ہے جس نے حضرت سلیمان عَلَیْہِ السَّلَام کو کائنات پر حکومت بخشی ، وہی رَبّ ہے جس نے حضرت عیسیٰ عَلَیْہِ السَّلَام کو بغیر باپ کے پیدا فرمایا اور ہمیں فخر ہے کہ ہم اُس اللہ وَحْدَہٗ لَاشَرِیْک پر ایمان رکھنے والے ہیں جس نے تمام جہانوں کے آقا و مولیٰ ، سردارِ انبیا ، مُحَمَّد