Book Name:Hazrat Ibraheem Aur Namrood
نعیمی میں ہے : نمرود کے لشکروں پر مچھروں کا عذاب بھیجا گیا ، مچھر اتنے زیادہ آئے کہ اُن سے سُورج چھپ گیا ، ان مچھروں نے نمرودی لشکروں کے خون چوس لئے ، گوشت چاٹ لئے اور نمرود کے عِلاوہ باقی سب کی ہڈیاں ہی باقی رہ گئیں ، نمرود اس عذابِ اِلٰہی کو دیکھتا تھا مگر کچھ نہ کر سکتا تھا ، پھر ایک مچھر نمرود کی ناک کے ذریعے دماغ میں گھس گیا اور 400 سال تک اس کا مغز کاٹتا رہا ، جب اُوپَر سے دھمک پہنچتی تو وہ مچھر کاٹنا چھوڑ دیتا ، ورنہ کاٹتا رہتا ، چنانچہ دِن رات اس کے سَر پر جوتے اور تھپڑ پڑتے رہتے تھے ، اب اس کے دربار کا یہ ادب تھا کہ جو آئے ، نمرود کے سَر پر جوتا مارے۔ اس عذاب سے پہلے 400 سال نمرود نے بہت آرام سے سلطنت کی اور 400 سال جوتوں سے پِٹتا رہا ، آخر سخت ذِلَّت کے ساتھ واصِلِ جہنّم ہوا ، اس کی عمر 800 سال سے کچھ زیادہ ہوئی۔ ([1])
صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
پیارے اسلامی بھائیو!اللہ پاک ایک ہے ، اس کا کوئی شریک نہیں ، اللہ پاک بےنیاز ہے ، سب اُس کے محتاج ، وہ کسی کا محتاج نہیں ، نہ وہ کسی کا بیٹا ، نہ اس کی کوئی اَوْلاد ، کوئی بھی اُس کا ہم پَلّہ نہیں ، کوئی چیز نہ اُس کی مثل ہے ، نہ ہو سکتی ہے بلکہ حق یہ ہے کہ وہی ایک موجود ہے ، باقی وُجُود عارضی ، فانِی ، اللہ پاک کے پیدا کرنے سے وُجُود میں آئے ، جب وہ چاہے گا فَنَا کے گھاٹ اُتر جائیں گے۔
لَامَوْجُوْدَ اِلَّا اللہ لَا مَشْہُوْدَ اِلَّا اللہ
لَا مَقْصُوْدَ اِلَّا اللہ لَا مَعْبُوْدَ اِلَّا اللہ