Book Name:Hazrat Ibraheem Aur Namrood
حدیثِ پاک میں ہے : اَفْضَلُ الْعَمَلِ اَلنِّيَّةُ الصَّادِقَةُ سچی نیت اَفْضَل تَرین عَمَل ہے۔ ([1])
اے عاشقانِ رسول ! ہر کام سے پہلے اچھی اچھی نیتیں کرنے کی عادَت بنائیے کہ اچھی نیت بندے کو جنَّت میں داخِل کر دیتی ہے۔ بیان سننے سے پہلے بھی اچھی اچھی نیتیں کر لیجئے! مثلاًنیت کیجئے! *عِلْم سیکھنے کے لئے پورا بیان سُنوں گا *بااَدب بیٹھوں گا *دورانِ بیان سُستی سے بچوں گا *اپنی اِصْلاح کے لئے بیان سُنوں گا *جو سُنوں گا دوسروں تک پہنچانے کی کوشش کروں گا۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
حضرت ابراہیم عَلَیْہِ السَّلَام کا تعارف
پیارے اسلامی بھائیو!حضرت ابراہیم عَلَیْہِ السَّلَام اللہ پاک کے برگزیدہ نبی ہیں ، اللہ پاک نے آپ کو اپنا خلیل بنایا ، اسی لئے حضرت ابراہیم عَلَیْہِ السَّلَام کو “ خَلِیْلُ اللہ “ کہا جاتا ہے ، حضرت ابراہیم عَلَیْہِ السَّلَام کے بعد جتنے انبیائے کرام عَلَیْہِمُ السَّلَام تشریف لائے ، سب آپ عَلَیْہِ السَّلَام کی اَوْلاد سے ہوئے ، اس لئے حضرت ابراہیم عَلَیْہِ السَّلَام کو “ اَبُوالْاَنْبِیَا (یعنی انبیاء کے والِد) بھی کہا جاتا ہے ، حضرت ابراہیم عَلَیْہِ السَّلَام پہلے انسان ہیں جنہوں نے باقاعدہ اہتمام کے ساتھ مہمان کی مہمان نوازی فرمائی ، ([2]) اس اعتبار سے آپ عَلَیْہِ السَّلَام کا لقب ہے : اَبُو الضَّیْفَان یعنی مہمان نوازی کرنے والے۔ ([3])حضرت ابراہیم عَلَیْہِ السَّلَام کا حلیہ مُبَارَک