Book Name:Usman-e-Ghani Aur Muhabbat-e-Ilahi

کے لئے 73مغفرتیں لکھے گا ، ان میں سے ایک سے اس کے تمام کاموں کی درستی ہو جائے گی اور 72سے قیامت والے دن اس کے درجے بلند ہوں گے۔ ([1])

 اے عاشقانِ رسول !مظلوم کی مدد کرنا سنّت مصطفےٰ ہے * ہمارے آقا ، مکی مدنی مصطفےٰ  صَلَّی اللّٰہ عَلَیْہِ واٰلہٖ وسَلَّم مظلوموں کی مدد فرماتےاور ظالموں سے ان کا حق دلواتے *جو بھی فریاد لے کر آتا اس کی فریاد رسی فرماتے ، ایک بار ایک یتیم نے حاضِر ہو کر شکایت کی کہ ابوجہل نے اس کا مال قبضے میں کر لیا ہے ، اگرچہ ابوجہل سخت دشمنِ مصطفےٰ تھا مگر مظلوموں کے آقا ، بےکسوں کے داتا صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم  نے ابوجہل سے اس یتیم کا مال لے کر یتیم کے حوالے کیا۔ ([2])*ایک بار ایک  اُوْنٹ نے رَو کر بارگاہِ رسالت میں فریاد کی تو آپ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم  نے اونٹ کے مالِک کو بُلا کر اسے چارا پُورا کھلانے اور بوجھ کم لادنے کی تلقین فرمائی۔ ([3])

مجھ سے بےکس کی دولت پہ لاکھوں درود   مجھ سے بےبَس کی قُوَّت پہ لاکھوں سلام

وضاحت : یعنی میں غریب ہوں ، میری دولت دوجہاں کے تاجدار ، محبوبِ پروردگار صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم  ہیں ، میں بےبَس ہوں اور مجھے سہارا دینے والے میرے آقا و مولیٰ مُحَمَّد مصطفےٰ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم  ہیں۔    

صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب!                                               صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد


 

 



[1]...شُعْبُ الْاِیْمان ، باب : التعاون علی البر ، جلد : 6 ، صفحہ : 120 ، حدیث : 7670۔

[2]...سیرۃ الحلبیہ ، باب : عرض قریش ، جلد : 1 ، صفحہ : 445۔

[3]...ابو داؤد ، کتاب : الجہاد ، صفحہ : 408 ، حدیث : 2549۔