Book Name:Usman-e-Ghani Aur Muhabbat-e-Ilahi

محبت اس کے اِیْمان کی پختگی کے مطابق کم یا زیادہ ہوتی ہے۔ ([1])

مٹ جائے یہ خُودی تو وہ جلوہ کہاں نہیں  دردا میں آپ اپنی نظر کا حجاب ہوں

وضاحت : یعنی ہماری انانیت ، خود پسندی ، غرور و تکبر ختم ہو جائے تو اللہ پاک کی قدرتوں کے جلوے ہر جگہ ہیں ، ہائے افسوس! ہم خود اپنی ہی آنکھوں کا پردہ ہیں کہ اپنی انانیت ، غرور  اور تکبر کی وجہ سے اللہ پاک کی قدرتوں کے نظارے نہیں کر پاتے۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب!                                               صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

 رِضائے اِلٰہی کے لئے بےقرار رہنا

حضرت ابو ہریرہ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُفرماتے ہیں : ایک بار حضرت عثمانِ غنی رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُ بیمار ہو گئے ، سرکارِ عالی وقار ، مکی مدنی تاجدار صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم  صحابۂ کرام عَلَیْہِمُ الرِّضْوَان کو ساتھ لے کر ان کی تیمار داری کے لئے تشریف لائے تو دیکھا کہ حضرت عثمانِ غنی رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُ چہرہ زمین کی طرف کر کے لیٹے ہوئے تھے ، پیارے آقا ، مکی مدنی مصطفےٰ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم  نے فرمایا : عثمان! کیا ہوا ، اپنا سَر کیوں نہیں اُٹھاتے؟ عرض کیا : یا رسول اللہ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم ! مجھے اللہ پاک سے حیا آتی ہے۔ سرکارِ عالی ، مکے مدینے کے والی صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم  نے فرمایا : کیوں حیا آتی ہے؟ عرض کیا : یارَسُول اللہ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم ! میں ڈرتا ہوں کہ کہیں میرا پاک پروردگار مجھ سے ناراض نہ ہو گیا ہو...!! ([2])

اللہ اکبر!  اے عاشقانِ رسول !حضرت عثمانِ غنی رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُ نے کوئی گُنَاہ کا کام نہیں کیا تھا ، اللہ پاک کی ناراضی والا کوئی کام نہیں ہوا تھا ، مگر جو سچا عاشِق ہوتا ہے ،  اسے بَس ہر


 

 



[1]...قوت القلوب ، ذکر احکام المحبۃ ، جلد : 2 ، صفحہ : 82۔

[2]...ریاض النضرۃ ، الباب : الثالث ، فصل : السادس ، جز : 3 ، صفحہ : 20۔