Book Name:Usman-e-Ghani Aur Muhabbat-e-Ilahi

“ ماہنامہ فیضانِ مدینہ “ ایپلی کیشن

پیارے اسلامی بھائیو! عاشقانِ رسول کی دینی تحریک  دعوت اسلامی کے  آئی ، ٹی ڈیپارٹمنٹ نے ایک بہت پیاری موبائل ایپلی کیشن جاری کی ہے ، اس کا نام ہے : ماہنامہ فیضان مدینہ (Mahnama Faizan e Madina)۔ اس ایپلی کیشن میں اب تک جارِی ہو چکے تمام ماہنامے PDFکی صُورت میں موجود ہیں ، اس کے عِلاوہ *تمام ماہناموں کے مضامین (آرٹیکلز)  ٹیکسٹ کی صورت میں موجود ہیں جن کو کاپی کرکے شیئر کیا جا سکتا ہے *سہولت کے لئے سرچ آپشن بھی دیا گیا ہے ، جس کی مدد سے ماہنامے کا کوئی مضمون وغیرہ تلاش بھی کیا جا سکتا ہے۔ آپ بھی یہ ایپلی کیشن اپنے اِسْمارٹ فون میں انسٹال کر لیجئے اور دوسروں کو بھی ترغیب دلائیے۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب!                                               صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

پیارے اسلامی بھائیو! بیان کو اختتام کی طرف لاتے ہوئے سنَّت کی فضیلت اور چند آدابِ زندگی بیان کرنے کی سعادت حاصل کرتا ہوں۔ ایک روز تاجدارِ رسالت ، شہنشاہِ نبوت صَلَّی اللّٰہ عَلَیْہِ وسَلَّم  نے تین مرتبہ فرمایا : میرے نائب پر اللہ پاک کی رحمت ہو۔ عرض کیا گیا : حضور! آپ کے نائب کون ہیں؟ فرمایا : میری سنَّت سے محبت کرنےاور دوسروں کو سکھانے والے۔ ([1])

سنَّت کے مطابق میں ہر اِک کام کروں کاش!    تُو پیکرِ سنَّت مجھے اللہ بنا دے

 “ مظلوم کی مدد کرنا “ سُنَّتِ مصطفےٰ ہے

فرمانِ مصطفےٰ صَلّی اللہُ عَلَیْہ وآلِہ وسَلَّم : جو کسی مظلوم کی فریاد رسی کرے ، اللہ پاک اس


 

 



[1]...جامع بیان علم ، باب : علم کے فضائل ، جلد : 1 ، صفحہ201 ، حدیث : 220۔