Book Name:Usman-e-Ghani Aur Muhabbat-e-Ilahi
قرآنِ پاک کی محبت ، عبادت میں لذت
پیارے اسلامی بھائیو! پارہ : 23 ، سورۂ زُمَر ، آیت : 9 میں اللہ پاک ارشاد فرماتا ہے :
اَمَّنْ هُوَ قَانِتٌ اٰنَآءَ الَّیْلِ سَاجِدًا وَّ قَآىٕمًا یَّحْذَرُ الْاٰخِرَةَ وَ یَرْجُوْا رَحْمَةَ رَبِّهٖؕ- (پارہ23 ، سورۃالزمر : 9)
ترجمہ کنزُ العِرفان : کیا وہ شخص جو سجدے اور قیام کی حالت میں رات کے اوقات فرمانبرداری میں گزارتا ہے ، آخرت سے ڈرتا ہے اور اپنے رب کی رحمت کی امید لگا رکھتا ہے۔
ایک قول کے مُطَابق یہ آیتِ کریمہ اسلام کے تیسرے خلیفہ ، اَمِیْرُ الْمُؤْمِنِیْن حضرت عثمانِ غنی رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُ کی شان میں نازِل ہوئی۔ ([1])اور اس آیت میں آپ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُ کی 3 صِفَات بیان ہوئی ہیں : (1) : حضرت عثمانِ غنی رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُ رات کو بہت سجدے کرنے والے نمازیں پڑھنے والے ہیں(2) : حضرت عثمانِ غنی رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُ آخرت سے بہت ڈرنے والے ہیں (3) : حضرت عثمانِ غنی رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُ اللہ پاک کی رحمت سے بہت اُمِّیْد رکھنے والے ہیں۔
حضرت عثمانِ غنی رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُ کی زوجہ محترمہ فرماتی ہیں : آپ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُ ساری رات عبادت کیا کرتے اور ایک رکعت میں پُورے قرآن کی تلاوت کرتے تھے۔ ([2])
حضرت زُبَیْر بن عبد اللہ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُ فرماتے ہیں : اَمِیْرُ الْمُؤْمِنِیْن حضرت عثمانِ غنی رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُ ہمیشہ روزہ رکھتے ، ابتدائی رات میں کچھ دیر آرام کرتے ، پھر ساری رات عبادت میں گزار دیا کرتے تھے۔ ([3]) حضرت عبد الرحمٰن تیمی رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ فرماتے ہیں : ایک رات میں