Book Name:Usman-e-Ghani Aur Muhabbat-e-Ilahi
کے وُضو سے فجر کی نماز ادا کی ، ہر رات 2 رکعت میں قرآنِ کریم ختم کیا کرتے۔ ([1])
اللہ پاک کے نیک بندوں کی ایسی ہمت ، یہ طاقت ، عبادت میں ایسی استقامت..! یہ کیا ہے؟ یہ ایمان کی طاقت ہے ، یہ ایمان کی لذّت اور حَلاوَت ہے ، جو ان نیک بزرگوں کو حاصِل تھی ، یہ لذَّت حاصِل کیسے ہوتی ہے؟ ہم نے حدیثِ پاک سُنی کہ جو اللہ پاک اور اس کے رسول ، رسولِ مقبول صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم سے کامِل محبت کرے ، کسی کی محبت کو اس محبت پر ترجیح نہ دے ، کفر سے نَفْرَت کرے ، اسے ایمان کی لذَّت نصیب ہو جاتی ہے۔
محبت میں اپنی گما یااِلٰہی نہ پاؤں میں اپنا پتا یااِلٰہی
رہوں مست و بےخُود میں تیری وِلا میں پِلا جام ایسا پِلا یااِلٰہی
مرے دِل سے دُنیا کی چاہت مِٹا کر کر اُلْفت میں اپنی فنا یااِلٰہی([2])
صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
محبت کا مستحق صِرْف اللہ پاک ہے
پیارے اسلامی بھائیو!اس حدیثِ پاک سے معلوم ہوا اللہ پاک کی اور اس کے پیارے رسول ، رسولِ مقبول صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی محبت تمام کمالات کی اَصْل ہے*جسے اللہ و رسول کی محبت مل جائے ، اس کا دِل پاک ہو جاتا ہے*جسے اللہ و رسول کی محبت مل جائے اس کا ایمان پختہ ہو جاتا ہے*جسے اللہ و رسول کی محبت نصیب ہو جائے اس کو عبادت میں لذّت نصیب ہو جاتی ہے*جسے اللہ و رسول کی محبت مِل جائے اسے آخرت کی فِکْر مل جاتی ہے اور *جسے اللہ و رسول کی محبت مل جائے اسے تاج و تخت و حکومت کا لالچ نہیں رہتا