Book Name:Usman-e-Ghani Aur Muhabbat-e-Ilahi
حدیثِ پاک میں ہے : اَلنِّیَّۃُ الْحَسَنَۃُ تَدْخُلُ صَاحِبَہَا الْجَنّۃَ اچھی نیت بندے کو جنت میں داخِل کروا دیتی ہے۔ ([1])
اے عاشقانِ رسول ! بیان سننے سے پہلے اچھی اچھی نیتیں کر لیجئے! مثلاً نیت کیجئے! *رضائے الٰہی کے لئے بیان سُنوں گا*بااَدَب بیٹھوں گا*اِدَھر اُدھر دیکھنے سے بچوں گا * توجہ سے بیان سُنوں گا*بیان سُن کر اس پر عمل کی کوشش کروں گا۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
صحابئ رسول ، حضرتِ اَنَس بِن مالِک رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُ سے روایت ہے ، جانِ جان و جانِ ایمان ، رسولِ ذیشان ، سلطان دو جہانصَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے فرمایا : ثَلَاثٌ مَنْ کُنَّ فِیْہِ تین صِفَات ہیں ، یہ جس شخص میں پائی جائیں وَجَدَ حَلَاوَۃَ الْاِیْمَانِوہ شخص اِیْمان کی حَلَاوَت (یعنی مٹھاس) پا لے گا : (1) : اسے ہر چیز سے بڑھ کر اللہ پاک اور اس کے رسول ، رسولِ مقبول صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم سے محبت ہو (2) : جس سے بھی محبت کرے ، صِرْف اللہ پاک کی رِضا کے لئے محبت کرے (3) : مسلمان ہونے کے بعد دوبارہ کفر کی دلدل میں گرنے کو ایسے ہی ناپسند کرے جیسے آگ میں ڈالے جانے کو ناپسند کرتا ہے۔ ([2])
پیارے اسلامی بھائیو!یہ 3 صِفَات ہیں : اپنی جان مال ، آل اولاد وغیرہ ہر چیز سے بڑھ کر اللہ پاک سے ، اس کے پیارے نبی ، رسولِ ہاشمی صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم سے محبت کرنا ، اس کے عِلاوہ جس سے بھی محبت ہو ، مثلاً اسے اپنے استاد سے محبت ہے ، پیر صاحب سے محبت