Book Name:Usman-e-Ghani Aur Muhabbat-e-Ilahi
کرو۔ ایک حدیثِ پاک میں ارشاد ہوا کہ جس نے میرے صحابہ سے محبت کی اس نے مجھ سے محبت کی ، جس نے میرے صحابہ سے بغض رکھا ، اس نے مجھ سے بغض رکھا۔
مُفَسِّرِ قرآن ، مفتی احمد یار خان نعیمی رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ فرماتے ہیں : اللہ پاک کی محبت کے لئے اس کے رسول صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم سے محبت ضروری ہے اور رسول اللہ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم سے محبت کے لئے حُضُور کے تمام صحابہ سے ، حُضُور کے اَہْلِ بیت ، اَولادِ پاک اور اَزواجِ مطہرات سے محبت لازم و ضروری ہے ، یہ تمام محبتیں ایمان میں داخِل بلکہ عینِ ایمان (یعنی ایمان کی بنیاد) ہیں۔ ([1])
محمد کی محبت دینِ حق کی شرطِ اَوَّل ہے اسی میں ہو اگر خامی تو سب کچھ نامکمل ہے
صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
اے عاشقانِ رسول ! 18 ذُو الحج اسلام کے تیسرے خلیفہ ، اَمِـیْرُ الْـمُؤْمِنِیْن حضرت عثمانِ غنی رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُکے عُرْسِ پاک کا دِن ہے ، اَلْحَمْدُ للہ!حضرت عثمانِ غنی رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُ اللہ پاک سے بےپناہ محبت کرنے والے تھے ، آئیے! حضرت عثمانِ غنی رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُ کی سیرتِ پاک کی روشنی میں دیکھتے ہیں کہ اللہ پاک سے محبت کرنے والوں کا اندازِ زِندگی کیسا ہوتا ہے ، ان کے اَوْصاف کیا کیا ہوتے ہیں ، یُوں ذِکْرِ عثمانِ غنی رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُ کی برکتیں بھی نصیب ہو جائیں گی اور ساتھ ہی اللہ پاک سے محبت کرنے والوں کے چند انداز اور اَوْصَاف بھی سیکھنے کو مل جائیں گے۔
عثمانِ غنی رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُ کا مختصر تعارُف
*حضرت عثمانِ غنیرَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُصحابئ رسول ہیں *سرکارِ عالی وقار ، مکی مدنی تاجدار صَلَّی