Book Name:Usman-e-Ghani Aur Muhabbat-e-Ilahi
فارِغ ہو پاتا ہے ، اس سے حوَّاس ساکِن ہوتے ہیں ، یکسوئی کے ساتھ اللہ پاک کو یاد کرنے کا ، دِل و دماغ حاضِر رکھ کر اللہ پاک کی طرف متوجہ ہونے کا موقع ملتا ہے ، خصوصاً اگر اندھیرے مکان میں ہو تو خلوت کا زیادہ فائدہ ہوتا ہے ، جو اندھیرے میں نہ بیٹھ سکے ، اسے چاہئے کہ اپنے سَر پر کپڑا ڈال لے اور آنکھ بند کر لے ، یُوں تنہائی میں بیٹھ کر اللہ پاک کی یاد کیا کرے (3) : سُکُوت یعنی خاموشی کہ خاموشی سے عقل روشن ہوتی ، سمجھنے کی اور یاد رکھنے کی قوَّت مضبوط ہوتی ہے (4) : بھوک (یعنی کم کھانا) (5) : بیداری (یعنی کم سونا) (6) : نفئ خواطِر؛ یعنی دِل کو فضول فکروں اور خیالات سے پاک رکھنا (7) : ہر حال میں رضائے اِلٰہی پر راضی رہنا (8) : فِکْرِ سالِم؛ یعنی شرعِی اُصُولوں کے مطابق اللہ پاک کی نعمتوں ، اس کی قدرتوں وغیرہ میں غور کرنا (9) : ذِکْرِ دائِم یعنی ہمیشہ اللہ پاک کے ذِکْر میں مَصْرُوف رہنا۔ ([1])
یہ 9 کام جو بندہ پابندی اور استقامت سےکرے ، اللہ پاک کی رحمت سے اُمِّید ہے کہ اسے اللہ پاک کی محبت نصیب ہوجائے گی۔ اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم!
الفت کی بھیک دے دو ، دیتا ہوں واسطہ میں صدیق کا عمر کا ، عثمان کا علی کا([2])
صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
12 دینی کاموں میں سے ایک دینی کام : مدنی قافلہ
اے عاشقانِ رسول !نیک بننے ، گُنَاہوں سے بچنے اور اس ذریعے سے اللہ پاک کی محبت پانے کی کوشش کرنے کے لئے عاشقان رسول کے ساتھ مدنی قافلوں میں سَفر کرنے کا معمول بنائیے ، اس کی برکت سے اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم! عاشقانِ رسول کی صحبت ملے گی ، عِلْمِ دین سیکھنا