Book Name:Quran Aur Farooq e Azam

میں ہے : بعض لوگ دائیں یا بائیں جانب مانگ نکالتے ہیں یہ سنّت کے خلاف ہے ، سنّت یہ ہے  کہ بیچ میں مانگ نکالی جائے ، بعض لوگ  مانگ نہیں نکالتے بلکہ بالوں کو سیدھے رکھتے ہیں یہ سنّت نہیں ہے ، یہ  یہود و نصاری کا طریقہ ہے۔ ([1])

اللہ پاک ہم سب کو سُنتوں کا عامِل بنائے۔ آمین بجاہ النبی الامین صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم ۔  

صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب!                                               صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

دعوتِ اسلامی کے ہفتہ واراجتماع میں پڑھے جانے والے

6 دُرودِ پاک اور 2 دُعائیں

(1)شبِ جُمعہ کادُرُود

اَللّٰہُمَّ صَلِّ وَسَلِّمْ وَبَارِکْ عَلٰی سَیِّدِنَا مُحَمَّدِ نِالنَّبِیِّ الْاُمِّیِّ

الْحَبِیْبِ الْعَالِی الْقَدْرِالْعَظِیْمِ الْجَاہِ وَعَلٰی اٰلِہٖ وَصَحْبِہٖ وَسَلِّمْ

بُزرگوں نے فرمایا کہ جو شَخْص  ہر شبِ جُمعہ (جُمعہ اور جُمعرات کی دَرمِیانی رات)  یہ دُرُود شریف پابندی سے کم از کم ایک مرتبہ پڑھے ، مَوْت کے وَقْت سرکارِ مدینہ  صَلّی اللہُ عَلَیْہ وآلِہ وسَلَّم  کی زِیارت کرے گا اورقَبْر میں داخل ہوتے وَقْت بھی ، یہاں تک کہ وہ دیکھے گا کہ سرکارِ مدینہ  صَلّی اللہُ عَلَیْہ وآلِہ وسَلَّم  اُسے قَبْر میں اپنے رَحْمت بھرے ہاتھوں سے اُتار رہے ہیں۔ ([2])

(2)تمام گُناہ مُعاف

اَللّٰہُمَّ صَلِّ عَلٰی سَیِّدِ نَا وَمَوْلَانَا مُحَمَّدٍ وَّعَلٰی اٰلِہٖ وَسَلِّمْ


 

 



[1]...بہار شریعت ، جلد : 3 ، صفحہ : 587-588 ، حصہ : 16۔

[2]...اَفْضَلُ الصَّلاۃ ، صفحہ : 151 ، خلاصۃً۔