Book Name:Quran Aur Farooq e Azam

فاروقِ اعظم رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُ اور تِلاوتِ قرآنِ کریم

پیارے اسلامی بھائیو! اسلام کے دوسرے خلیفہ ، اَمِیْرُ الْمُؤْمِنِیْن حضرت عمر فاروقِ اعظم رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُ قرآنِ کریم پر عمل کرنے میں بھی بڑے پختہ تھے ، جب آپ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُ خلیفہ بنے تو آپ کی عادتِ مبارکہ تھی کہ آپ  رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُ قرآنِ پاک سُن کر اپنے فیصلے سے رُک جایا کرتے تھے ، کبھی بھی قرآنِ کریم کے خِلاف فیصلہ نہ کرتے۔ ایک بار ایک شخص نے کوئی جُرْم کیا ، اسے حضرت عمر فاروقِ اعظم رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُ کی خِدْمت میں پیش کیا گیا ، آپ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُ نے اسے سزا سُنائی تو اس نے یہ آیتِ کریمہ پڑھی :

خُذِ الْعَفْوَ وَ اْمُرْ بِالْعُرْفِ وَ اَعْرِضْ عَنِ الْجٰهِلِیْنَ(۱۹۹)  (پارہ9 ، سورۃالاعراف : 199)     

ترجمہ کنزُ العِرفان : اے حبیب! معاف کرنا اختیار کرو اور بھلائی کاحکم دواور جاہلوں سے منہ پھیر لو۔

یہ آیتِ مبارکہ سُن کر حضرت عمر فاروقِ اعظم رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُ اس میں غور کرنے لگے ، پھر اس شخص کو مُعَاف فرما دیا۔ ([1])

خدا کے فَضل سے میں ہوں گدا فاروقِ اعظم کا خُدا ان کا محمد مُصطَفٰے فاروقِ اعظم کا

رہے تیری عطا سے یاخدا! تیری عنایت سے    ہمارے ہاتھ میں دامن سدا فاروق اعظم کا([2])

صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب!                                               صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد


 

 



[1]...الزواجر عن اقتراف الکبائر ، الکبیرۃ الثالثۃ ، جلد : 1 ، صفحہ : 107۔

[2]...وسائل بخشش ، صفحہ : 526۔