Book Name:Quran Aur Farooq e Azam
عمر رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُ کسی کُتّے سے محبت کرتے تھے تو میں بھی اُس سے محبت کروں گا یعنی ایسی حقیر چیز جس سے عموماً محبت نہیں کی جاتی ، اگر بالفرض حضرت عمر رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُ اس سے محبت کرتے ہوں اور مجھے معلوم ہو جائے تو میں بھی اس چیز سے محبت کروں گا۔
سُبْحٰنَ اللہ! اللہ پاک ہمیں بھی صحابۂ کرام سے ، اَہْلِ بیت اطہار سے ، خلفائے راشدین سے ، پہلے خلیفہ حضرت ابو بکر صدیق سے ، دوسرے خلیفہ حضرت عمر فاروق سے ، تیسرے خلفیہ حضرت عثمانِ غنی سے ، چوتھے خلیفہ حضرت علی رَضِی اللہُ عَنْہُمْ ان سب سے کمال محبت کرنے ، ان کا کمال ادب کرنے ، ان کے ذِکْر سے زبان تَر رکھنے کی توفیق عطا فرمائے۔
ہر صحابئ نبی ، جنّتی جنّتی چار یارِ نبی ، جنّتی جنّتی
ابو بکر و عمر ، جنّتی جنّتی عثمانِ غنی ، جنّتی جنّتی
فاطمہ اور علی ، جنّتی جنّتی حَسَنْ بھی حُسَیْن بھی ، جنّتی جنّتی
فاروقِ اعظم رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُ کا مختصر تعارف
پیارے اسلامی بھائیو! حضرت عبد اللہ بن مسعود رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُ کی نصیحت کے مُطَابق آج ہم اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم! اَمِیْرُ الْمُؤْمِنِیْن حضرت عمر فاروقِ اعظم رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُ کا ذِکْرِ خیر کرنے کی سَعَادت حاصِل کریں گے۔ *حضرت عمر فاروقِ اعظم رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُ بلند رُتبہ صحابئ رسول بلکہ مُرادِ رَسُول ہیں ، رسولِ اکرم ، نورِ مجسم صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے انہیں اللہ پاک سے مانگ کر لیا یعنی آپ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے دُعا فرمائی ، جس کے نتیجے میں حضرت عمر رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُ نے اسلام قبول کیا ۔
رسول اللہ نے فاروق کو اللہ سے مانگا عطاءِ رَبِّ سُبْحَاں حضرتِ فاروق اعظم ہیں
چُنا اس پاک نے دیں کے لئے اس پاک ستھرے کو حبیبِ دِین داراں حضرتِ فاروق اعظم ہیں