Book Name:Quran Aur Farooq e Azam
کے صدقے ہی قبول کی جاتی ہے ، درود پاک کی یہ عزت و برکت روایات سے ثابت ہے۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
حدیثِ پاک میں ہے : اَلنِّیَّۃُ الْحَسَنَۃُ تُدْخِلُ صَاحِبَہَا الْجَنّۃَ اچھی نیت بندے کو جنت میں داخِل کر دیتی ہے۔ ([1]) اے عاشقانِ رسول !اچھی نیت سے عمل کا ثواب بڑھ جاتا ہے۔ بیان سننے سے پہلے کچھ اچھی اچھی نیتیں کر لیجئے ، مثلاً نیت کیجئے! *رضائے الٰہی کے لئے بیان سُنوں گا *بااَدَب بیٹھوں گا * توجہ سے بیان سُنوں گا *سُن کر عمل کی کوشش کروں گا۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
صحابئ رسول ، حضرت عبد اللہ بن مسعود رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُ فرماتے ہیں : جب بھی نیک لوگوں کا تَذْکِرہ ہو تو اَمِیْرُ الْمُؤْمِنِیْن حضرت عمر فاروقِ اعظم رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُ کا ذِکْر کرنے میں جلدی کیا کرو! بے شک حضرت عمر فاروق رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُ کا اسلام قبول کرنا مَدَد تھا ، بےشک حضرت عمر رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُ کا خلیفہ بننا فتوحات (یعنی کامیابیوں) کا ذریعہ تھا ، اللہ پاک کی قسم! جب حضرت عمر رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُ شہید ہوئے ، دُنیا کی ہر چیز یہاں تک کہ درختوں کو بھی اس کا دُکھ ہوا ، اللہ پاک کی قسم! میں سمجھتا ہوں ، حضرت عمر رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُ کی دونوں آنکھوں کے درمیان ایک فرشتہ تھا جو آپ کو قُوَّت دیتا اور ہدایت کرتا تھا ، اللہ پاک کی قسم! اگر مجھے معلوم ہو جائے کہ حضرت فاروقِ اعظم رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُ کسی کُتّے سے محبت کرتے تھے تو ضرور میں بھی اس کُتّے سے محبت کروں گا۔ ([2])