Book Name:Aqal Mand Mubaligh
آسان آسان مثالوں کے ذریعے ، واقعات کے ذریعے سمجھانا۔
یہ پُورا نیکی کی دعوت دینے کا ایک انداز ہے اور اس کام کے اپنے تقاضے ہیں ، مبلغ کو چاہئے کہ ان تقاضوں کو پُورا کرے اور ان کے مطابق نیکی کی دعوت دیا کرے۔
یہ نیکی کی دعوت کے انداز کا مختصر بیان ہے ، اگر اس کی تفصیلات جاننا چاہیں تو اس کے لئے شیخِ طریقت ، امیرِ اہلسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی کتاب “ نیکی کی دعوت “ پڑھ لیجئے۔
امیرِ اہلسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کا اندازِ تبلیغ
پیارے اسلامی بھائیو! ہم نے نیکی کی دعوت کے فضائل سُنے ، نیکی کی دعوت کیسے دینی ہے ، اس کا مختصر بیان بھی سُنا ، اب آئیے! دورِ حاضِر کے عَظِیْمُ الشَّان مبلغ جنہوں نے حکمتِ عملی اور اپنے خوبصورت اندازِ تبلیغ کے ذریعے دُنیا بھر میں نیکی کی دعوت کو عام کیا یعنی شیخِ طریقت ، امیر ِاہلسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے اندازِ تبلیغ پر ذرا غور کرتے ہیں۔
* شیخِ طریقت ، امیر اہلسنت حضرت علامہ مولانا ابوبلال محمد الیاس عطار قادری رضوی ضیائی دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ فطْرِی طَور پر حُسَّاس طبیعت ہیں۔ شروع سے ہی آپ کا یہ انداز ہے کہ آپ گُنَاہ ہوتے دیکھ کر خاموش نہیں رِہ پاتے ، جہاں کسی کو گُنَاہ کرتے دیکھا ، فوراً موقع کی مناسبت سے ، حکمتِ عملی کے ساتھ نیکی کی دعوت دے کر اسے گُنَاہ سے روکنے کی کوشش کرتے ہیں * ستمبر 1981ء میں امیر اہلسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے دعوتِ اسلامی کا آغاز فرمایا ، اگرچہ آپ پہلے بھی نیکی کی دعوت دیا کرتے تھے مگر جب “ دعوتِ اسلامی “ کا آغاز ہوا ، اس وقت سے امیر اہلسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے نیکی کی دعوت دینے کا باقاعدہ سلسلہ شروع فرمایا * امیر اہلسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے یہ مدنی مقصد اپنایا