Book Name:Aqal Mand Mubaligh

* : اِستقامت : امیرِ اہلسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے جب دعوتِ اسلامی کا آغاز فرمایا تو نیکی کی دعوت کے اس سَفَر میں بہت ساری رُکاوٹیں بھی آئیں ، آپ کو ستایا بھی گیا ، مالِی پریشانیوں کا سامنا بھی ہوا بلکہ آپ پر قاتِلانہ حملے بھی ہوئے ، اس کے باوُجُود امیر اہلسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نیکی کی دعوت کے اس دینی کام سے پیچھے نہ ہٹے ، استقامت کے ساتھ اپنے مدنی مقصد کی تکمیل میں مَصْرُوف رہے ، یہاں تک کہ اللہ پاک نے دعوتِ اسلامی کو عُرُوج عطا فرما دیا۔

* : حکمتِ عملی : امیرِ اہلسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی ایک بہت بَڑی خوبی یہ ہے کہ اللہ پاک نے آپ کو “ حکمتِ عملی “ کی نعمت عطا فرمائی ہے۔

حکمتِ عملی کیا ہے...؟

حکمتِ عملی ایک وسیع لفظ ہے ، اس کی باقاعدہ تعریف (Defination)کرنا دُشوار ہے ، مختصر طَور پر یُوں سمجھ لیجئے کہ “ موقع کی مناسبت سے بروقت اور دُرُست فیصلے کرنے کا نام حکمتِ عملی ہے۔ “

یاد رکھئے! کسی بھی کام میں کامیاب ہونے کے لئے بنیادی طور پر دو چیزیں ضروری ہوتی ہیں : (1) : اُس کام کو کرنے کی صلاحیت (2) : حکمتِ عملی۔ جدید تحقیقات کے مطابق کسی کام میں کامیابی کا ایک فارمولا بناتے ہیں :

Success        =                                 Strategy : 80%        +                         Skills : 20%

یعنی : کسی کام کو کرنے کی صلاحیت : 20 فیصد ، حکمتِ عملی : 80 فیصد ہوتو نتیجہ کامیابی نکلتا ہے۔ مقصد یہ کہ کسی بھی کام میں کامیابی کے لئے صِرْف مہارت کافی نہیں ہے ، حکمتِ