Book Name:Aqal Mand Mubaligh
پڑھنے سننے والے بن گئے * دُنیا کے گندے گناہوں بھرے عشق کے متوالے ، پیارے مصطفےٰ ، مکی مدنی آقا صَلّی اللہُ عَلَیْہِ وَآلِہٖ وَسَلَّم کی زُلفوں کے دیوانے ہو گئے * مال و دولت کے پیچھے بھاگنے والے رضائے اِلٰہی کے طلب گار ہو گئے * شرابی آئے ، توبہ کر کے پاکیزہ انسان بنے * غافِل آئے ، عبادت گزار بن گئے * بھٹکے ہوؤں کو سیدھا راستہ مل گیا * ہزاروں کافِروں کو اسلام کی نعمت نصیب ہوئی۔ یُوں ایک ایک دو دو آتے گئے ، نیکی کی دعوت کے اس سفر میں آپ کے ساتھ ملتے گئے ، کارواں بنتا چلا گیا اور الحمد للہ! نیکی کی دعوت کا یہ دینی پیغام دُنیا بھر میں پہنچ گیا۔
اے امیرِ اہلسنت تیری شوکت زندہ باد تجھ سے دُنیا بھر میں ہے دِیں کی اشاعت زندہ باد
تیرے دم سے آئی وہ دین و شریعت کی بہار اعلیٰ حضرت زندہ اور صدرِ شریعت زندہ باد
تیری مجلس میں گئے جو بن گئے صالح سعید نوجواں پر ہو ترا فیضانِ صحبت زندہ باد
گوشہ گوشہ دنیا کا ہونے لگا ہے فیض یاب عام ہر سُو ہو گیا فیضانِ سُنَّت زندہ باد([1])
صَلُّوا عَلَی الْحَبیب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
کراچی کے ایک اسلامی بھائی کا بیان ہے : میرا ایک جگری دوست تھا جو بہت زیادہ ماڈرن ، جوئے اور شراب کا عادِی تھا ، مَعَاذَ اللہ! گُنَاہوں پر اتنا دلیر تھا کہ کسی طرح باز نہ آتا تھا ، ایک بار میں نے اسے امیرِ اہلسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کا آڈیو بیان دیا۔
اس نے جب یہ بیان چلایا تو امیرِ اہلسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے الفاظ تاثیر کا تِیْر بن کر اس کے دِل میں پیوست ہونے لگے ، الحمد للہ! امیر اہلسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے بیان کی