Book Name:Aqal Mand Mubaligh
سُوالات دئیے گئے ہیں ، ہر سوال کے نیچے خانے ہیں ، روزانہ اپنے اعمال میں غور وفِکْر کرتے ہوئے ، ان خانوں کو پُر کرنا ہوتا ہے۔ 72 نیک اعمال نیک بننے کا انمول نسخہ ہے۔
میرا بھائی پانچ وقت کا نمازی بن گیا
کراچی کے ایک اسلامی بھائی کا بیان ہے : ہماری مسجِد کے اِمام صاحِب جو کہ دعوتِ اسلامی سے وابستہ ہیں ، انہوں نے ایک روز میرے بڑے بھائی جان کو نیک اعمال کا رسالہ تحفے میں دیا ، وہ گھر لے آئے اور پڑھا تو حیران رہ گئے کہ اس مختصر سے رِسالے میں ایک مسلمان کو اسلامی زندگی گزارنے کا اتنا زبردست فارمولا دے دیا گیا ہے۔ نیک اعمال رسالہ ملنے کی برکت سے الحمد للہ ان کو نماز کا جذبہ ملا اور نمازِ باجماعت کی ادائیگی کے لئے مسجد میں حاضر ہو گئے اور اب پانچ وقت کے نمازی بن چکے ہیں ، داڑھی مبارک بھی سجا لی اور نیک اعمال والا رسالہ بھی پُر کرتے ہیں۔
مدنی اِنعامات کے عامِل پہ ہر دم ہر گھڑی یا اِلٰہی! خوب برسا رحمتوں کی تُو جھڑی
نوٹ : دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول میں اب “ مدنی انعامات “ کو “ نیک اعمال “ کہا جاتا ہے۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
پیارے اسلامی بھائیو! بیان کو اختتام کی طرف لاتے ہوئے سُنّت کی فضیلت اور چند آدابِ زندگی بیان کرنے کی سَعَادت حاصِل کرتا ہوں۔ تاجدارِ رسالت ، شہنشاہِ نبوت صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے فرمایا : مَنْ تَمَسَّكَ بِسُنَّتِيْ عِنْدَ فَسَادِ اُمَّتِيْ فَلَهُ اَجْرُ مِائَةَ شَهِيْدٍ یعنی اُمت کے فساد کے وقت جو شخص میری سُنَّت پر مضبوطی سے عمل کرے گا اسے سو شہیدوں کا