Book Name:Aqal Mand Mubaligh
اُمَّت کا بہترین آدمی کون ہے...؟
اے عاشقانِ رسول ! نَرْمی سے ، پیار سے ، حکمتِ عملی کے ساتھ ، موقع محل کی مناسبت سے نیکی کی دعوت دینا ، لوگوں کو دِین کی طرف بُلانا بہت بڑی سَعَادت ہے۔ صحابئ رسول حضرت ابوہریرہ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُ سے روایت ہے ، اللہ پاک کے آخری نبی ، رسولِ ہاشمی صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے فرمایا : خِیَارُ اُمَّتِیْ مَنْ دَعَا اِلَی اللہِ تَعَالٰی وَ حَبَّبَ عِبَادَہٗ اِلَیْہِ میری اُمّت کا بہترین شخص وہ ہے جو اللہ پاک کی طرف بُلائے اور اللہ پاک کے بندوں کے دِل میں اللہ پاک کی محبت پیدا کرے۔ ([1])
اس حدیثِ پاک میں ہمارے پیارے آقا ، محبوبِ خُدا ، سردارِ انبیا ، جنابِ مُحَمَّدِ مصطفےٰ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے اُمَّت کے بہترین شخص کی نشاندہی فرمائی ہے۔ چنانچہ ہمارے آقا ومولیٰ ، مُحَمَّدِ مصطفےٰ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی نگاہِ ناز میں اُمَّت کا بہترین شخص وہ ہے جس میں 2 صِفَات ہوں : (1) : وہ لوگوں کو اللہ پاک کی طرف بُلاتا ہو یعنی وہ بندہ لوگوں کو اللہ پاک کے دِین کی طرف بُلاتا ہو ، دُرُست اسلامی عقائد کی طرف بُلاتا ہو ، نماز کی دعوت دیتا ہو ، روزوں کی دعوت دیتا ہو ، تِلاوتِ قرآن کی دعوت دیتا ہو ، حُسْنِ اَخْلاق کی دعوت دیتا ہو ، بندوں کے حُقُوق کی ادائیگی کی دعوت دیتا ہو ، غرض؛ جتنے بھی نیکی کے کام ہیں ، اُن کی طرف بُلانا ، یہ اللہ پاک ہی کی طرف بُلانا کہلائے گا کہ ہر نیکی اللہ پاک کے قُرْب کا ذریعہ ہوتی ہے (2) : پھر اس کے ساتھ ساتھ اُس بندے میں دُوسرا وَصْف یہ ہو کہ وہ اللہ پاک کے بندوں کے دِلوں میں اللہ پاک کی محبّت پیدا کرے۔ مثلاً حکمتِ عملی کے ساتھ ، اپنے