Book Name:Aqal Mand Mubaligh

چند اسلامی بھائیوں کو ساتھ لے کر نیکی کی دعوت دینے کے لئے کھارا دَر (کراچی) کے علاقے میں تشریف لے گئے ،  وہاں آپ کی نظر ہوٹل میں بیٹھے ہوئے چند گونگے بہرے اسلامی بھائیوں  (Special Persons) پر پڑی ، آپ ہوٹل میں داخِل ہوئے اور انہیں اشاروں کے ذریعے نماز کی دعوت دی۔ امیر اہلسنت  دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی اس نیکی کی دعوت کے جواب میں گونگے بہرے اسلامی بھائیوں (Special Persons) نے اِشاروں ہی کے ذریعے ٹال مٹول کی مگر امیرِ اہلسنت نے کوشش جاری رکھی اور انہیں اِشاروں کے ذریعے نماز قضا کرنے کے عذابات بتائے ، الحمد للہ! آپ کی پُر خُلوص دعوت کی برکت سے وہ گونگے بہرے اسلامی بھائی آپ کے ساتھ مسجد چلنے کے لئے تیار ہو گئے ،  وہاں نماز کے بعد آپ نے بیان فرمایا ،  بیان کے بعد ملاقات کے دوران دوبارہ اُن گونگے بہروں پر شفقت فرمائی۔ امیرِ اہلسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی اس کوشش اور شفقت کی برکت سے مَاشَآءَ اللہ! وہ گونگے بہرے اسلامی بھائی دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ ہو گئے اور عَطّاری بھی بَن گئے۔  اس کے بعد سے ہی گونگے بہرے اسلامی بھائیوں میں باقاعِدہ نیکی کی دعوت کا کام شروع ہوا ، پھر دیکھتے ہی دیکھتے نہ صِرْف پاکستان بلکہ اَوْوَر سِیز (Overseas)میں بھی گونگے بہرے اسلامی بھائیوں تک دعوتِ اسلامی کا پیغام جا پہنچا۔ ([1])  اب دعوتِ اسلامی کے دِینی ماحول میں گونگے بہرے اسلامی بھائیوں کو اِسْپَیْشل پَرْسَنْز (Special Persons) کہا جاتا ہے۔


 

 



[1]...تذکرہ امیر اہلسنت ، قسط : 1 ، صفحہ : 12۔