Book Name:ALLAH Pak Se Muhabbat Karne Walon Ke Waqiaat

*جومرید دوپیروں کے درمیان مشترک ہو وہ کامیاب نہیں ہوتا (فتاوی رضویہ ،۲۶/۱۳۶)*جوپیرسنی صحیح العقیدہ عالم غیرفاسق ہو اور اس کاسلسلہ آخر تک متصل ہواس کے ہاتھ پر بیعت کے لئے والدین خواہ شوہر کسی کی اجازت کی حاجت نہیں۔ (فتاوی رضویہ، ۲۶/۵۸۴)*بذریعہ خط بیعت ہوسکتی ہے۔(فتاوی رضویہ ،۲۶/۵۸۵)*بذریعہ قاصد یا خط مرید ہوسکتا ہے۔ (فتاوی رضویہ ،۲۶/۵۸۵)*پیرکے افعال واقوال پراعتراض سخت حرام اورموجب محرومی برکات دارین ہے۔(فتاوی رضویہ ،۲۶/۵۸۸)*مرید کو ملنے والا فیض بظاہر کسی بھی بُزُرگ یا صاحب ِمزار سے ملے مگر اسے اپنے مرشِد کامل کا فیض ہی تصور کرنا چاہے۔(آداب مرشد کامل ص۹۸) *مرید کو ہر وقت محتاط اور بااَدَب رہنا چاہے کہ ذرا سی غفلت اور بے احتیاطی دین و دنیا کے کسی ایسے بڑے نقصان کا سبب بن سکتی ہےجس کی شاید تلافی بھی نہ ہوسکے۔(آداب مرشد کامل ص۷۰)*حضرت ذُوالنُّون مِصری رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ فرماتے ہیں:جب کوئی مرید اَدَب کا خیال نہیں رکھتا ، تو وہ لوٹ کر وہیں پہنچ جاتا ہے جہاں سے چَلا تھا۔( الر سالۃ القشیریۃ ، باب الادب ، ص ۳۱۹)

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                  صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد

* بچھو اور دوسرے موذی کیڑوں سے محفوظ رہنےکی دعا

دعوتِ اسلامی کےہفتہ وارسنّتوں بھرےاجتماع کے شیڈول کےمطابق بچھو اور دوسرے موزی کیڑوں سے محفوظ رہنے کی دعا“یادکروائی جائےگی۔دعایہ ہے:

اَعُوذُ بِکَلِمَاتِ اللہِ التَّامَّۃِ مِنْ شَرِّ مَا خَلَقَ ۔ سَلَامٌ عَلٰی نُوْحٍ فِی الْعَالَمِیْنَ

ترجمہ: میں پناہ چاہتا ہوں اللہپاک کے کلماتِ تامّہ (کامل و اکمل) کی تمام مخلوق کی برائی سے ۔ نوح  علیہ