Book Name:ALLAH Pak Se Muhabbat Karne Walon Ke Waqiaat
کمی اورآخِرت کی مَحَبَّت زِیادہ ہو۔ دوست ایسا ہو کہ اُس کے سبب اللہ پاک اورا س کے پیارے رسولصَلَّی اللہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی مَحَبَّت میں اضافہ ہو۔غیر سنجیدہ حرکتیں کرنے والوں، فیشن پر ستو ں اور بے نَمازیوں کی صحبت سے بچنا چاہئے۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد
12دینی کاموں میں سے ایک دینی کام” درس“
پیارے اسلامی بھائیو!مَحَبَّتِ الٰہی بڑھانے، رِضائے الٰہی پانے،دل میں خوفِ خداجگانے،ایمان کی حِفاظت کا جذبہ بڑھانے، خود کو قبراور دوزخ کےعذابِ سے ڈرانے، گناہوں کی عادت مِٹانے،اپنے آپ کو سنّتوں کا پابند بنانے، دل میں عشقِ رسول کی شَمع جَلانے اور جنّتُ الْفِرْدَوْس میں مَدَنی آقا صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کا پڑوس پانے کا شوق بڑھانے کیلئے اچھا ماحول اور نیک لوگوں کی صحبت بے حد ضروری ہے کیونکہ آج مُعاشرے کے خراب حالات میں گناہوں کا زور دار سیلاب جسے دیکھو بہائے لئے جا رہا ہے، ایسے میں عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کا دینی ماحول کسی بڑی نعمت سے کم نہیں،لہٰذا آپ بھی اِس مَدَنی ماحول سے ہر دم وابَستہ رہئے۔ ذیلی حلقے کے 12 دینی کاموں میں خوب بڑھ چڑھ کر حِصّہ لیجئے! اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم! دین و دُنیا کی بےشُمار بھلائیاں نصیب ہوں گی اور اللہ پاک نے چاہا تو فیضانِ اولیا بھی نصیب ہو گا۔ ذیلی حلقے کے 12 دینی کاموں میں سے ایک دینی کام دَرْس بھی ہے۔
مَسْجِد میں عِلْمِ دِین سکھانا سُنّتِ مصطفےٰ ہے: *ہمارے نبی، مکی مدنی صَلَّی اللہُ عَلَیْہ وَآلِہٖ وَسَلَّم مَسْجِدِ نبوی شریف میں عِلْمِ دین سکھایا کرتے اور *صحابۂ کرام علیہم الرِّضْوَان سیکھتے