Book Name:ALLAH Pak Se Muhabbat Karne Walon Ke Waqiaat
بالکل ہی غافل ہوگئے،مخلوق کی مَحَبَّت میں ایسے گُم ہوئے کہ اللہ پاک کی یاد ہی دل سے بُھلا بیٹھےہیں، گُناہوں کی مَحَبَّت میں پڑے تو توبہ سےہی گئے اور عالیشان مکانات تعمیر کرنے کی فکر سر پر سُوار ہوئی توآخرت کو سنوارنے کی طرف توجہ ہی نہ رہی ،ذرا سوچئے! ہمیں کیا کام کرنے تھے اور ہم کن کاموں میں پڑے ہوئے ہیں۔غور کیجئے! کہیں یہ وہی دَور تو نہیں ہے جس کی خبر دیتے ہوئےمَدَنی آقا صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے صدیوں پہلے ہی ہمیں خبردار فرما دیاتھا۔چنانچہ
نبیِّ کریم صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے ارشاد فرمایا:سَیَأْ تِیْ زَمَانٌ عَلٰی اُمَّتِیْ یُحِبُّوْنَ خَمْسًا وَ یَنْسَوْنَ خَمْسًامیری اُمّت پر وہ زمانہ جلد آئے گا کہ وہ پانچ(5)سے مَحَبَّت رکھیں گےاور پانچ (5) کو بھول جائیں گے:(1)یُحِبُّوْنَ الدُّنیَا وَ یَنْسَوْنَ الْاٰخِرۃَ دُنیا سے مَحَبَّت رکھیں گے اور آخِرت کو بھول جائیں گے۔(2)وَیُحِبُّوْنَ الْمَالَ وَ یَنْسَوْنَ الْحِسَابَ مال سے مَحَبَّت رکھیں گے اور حسابِ (آخرت)کو بھول جائیں گے۔(3)وَیُحِبُّوْنَ الْخَلْقَ وَیَنْسَوْنَ الْخَالِقَ مخلوق سے مَحَبَّت رکھیں گے اور خالق کو بھول جائیں گے۔(4)وَیُحِبُّوْنَ الذُّنُوْبَ وَیَنْسَوْنَ التَّوْبَۃَ گناہوں سے مَحَبَّت رکھیں گے اورتوبہ کو بھول جائیں گے۔ (5) وَیُحِبُّوْنَ الْقُصُوْرَ وَیَنْسَوْنَ الْمَقْبَرَۃَ مَحَلَّات سے مَحَبَّت رکھیں گے اور قبرِستان کو بھول جائیں گے۔ (مُکاشَفۃُ الْقُلوب،الباب العاشر فی العشق، ص۳۴)
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد