Book Name:ALLAH Pak Se Muhabbat Karne Walon Ke Waqiaat

محبتِ الٰہی کی7علامتیں

       پیارے اسلامی بھائیو!آئیے!دل میں مَحَبَّتِ الٰہی بڑھانے کے لئے قرآن وحدیث اور اقوالِ بزگانِ دین کی روشنی میں”محبتِ اِلٰہی‘‘کی7نشانیاں سُنتے ہیں:

)1(مَحَبَّت اِلٰہی‘‘کی ایک نشانی قرآنِ کریم کی تلاوت کرنا اور اُس کا ترجمہ و تفسیر پڑھنا، سمجھنا مَحَبَّتِ الٰہی کی علامت ہے۔ اللہ پاک کے نیک بندے جب اس کا کلام سُنتے ہیں اور اُس میں غور وفکر کرتے ہیں تو ان کی آنکھوں سےآنسو جاری ہوجاتےہیں،چنانچہ

پارہ7سُوْرَۃُ المَائِدۃ کی آیت نمبر83 میں ارشادِ باری ہے:

وَ اِذَا سَمِعُوْا مَاۤ اُنْزِلَ اِلَى الرَّسُوْلِ تَرٰۤى اَعْیُنَهُمْ تَفِیْضُ مِنَ الدَّمْعِ مِمَّا عَرَفُوْا مِنَ الْحَقِّۚ-

(پ۷،المائدۃ:۸۳)

تَرجَمَۂ کنزُالعرفان:اور جب یہ سُنتے ہیں وہ جو رسول کی طرف نازل کیا گیا تو تم دیکھو گے کہ ان کی آنکھیں آنسوؤں سے اُبل پڑتی ہیں اس لیے کہ وہ حق کو پہچان گئے ۔

 مکتبۃ المدینہ کی کتابمُکاشَفَۃُ الْقُلُوبصفحہ نمبر63 پر لکھا ہے:مَحَبَّت کاسچا  ہوناتین چیزوں سے ظاہر ہوتا ہے:(1)مَحَبَّت کرنے والا، محبوب کی باتوں کو سب کی باتوں سے اچھا سمجھتاہو۔(2)اس کی محفل کو تمام کی محافل سے بہتر سمجھتا ہواور(3)اس  کی رضا کو اوروں کی رضا پر ترجیح دیتا ہو۔ (مکاشفۃ القلوب، ص۶۳ملخصا)

حضرت  سَہْل بن عبدُاللہ تُسْتری رَحْمَۃُ اللّٰہِ عَلَیْہ فرماتے ہیں:اللہ پاک سے مَحَبَّت قرآنِ پاک سے مَحَبَّت کرناہے،اللہ پاک اورقرآنِ کریم سےمَحَبَّتکی نشانی رسول کریم صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی سُنّت سےمَحَبَّت کرنا ہے اور سُنّت سے مَحَبَّت کی نشانی