Book Name:ALLAH Pak Se Muhabbat Karne Walon Ke Waqiaat
کوشش کرنی چاہیے۔اللہ پاک نے ایک بار اپنے نبی حضرت داؤد علیہ السلام سے فرمایا: اے داؤد! اگرتُو مجھ سے مَحَبَّت کرنا چاہتاہے تو دُنیا کی مَحَبَّت کو اپنے دل سے نکال دے، کیونکہ میری اور دُنیا کی مَحَبَّت ایک دل میں جمع نہیں ہوسکتیں،اے داؤد!جو مجھ سے مَحَبَّت کرتاہے وہ رات کو میرے لئے تَہَجُّدادا کرتا ہے،جبکہ لوگ سورہے ہوتے ہیں،وہ تنہائی میں مجھے یاد کرتاہے،جب غافل لوگ میرے ذِکْر سے غَفْلت میں پڑے ہوتے ہیں،وہ میری نعمت پر شکراَداکرتا ہےجبکہ بُھولنے والےمجھے بھول جاتے ہیں۔
(حلیۃالاولیاء ،عبدالعزیزبن ابی رواد،۸/۲۱۱ ،رقم: ۱۱۹۰۶۔الیٰ قولہ الاھلک،بحر الدموع ص۲۱ )
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد
اے عاشقانِ اولیاء !آئیے!اب اللہ پاک سے مَحَبَّت کرنے والے نیک بندوں کے کچھ واقعات سُنتے ہیں:
امیر ُالمؤمنین حضرت عُمَر فارُوقِ اعظمرَضِیَ اللہُ عَنْہ فرماتے ہیں:نبیِّ اکرم صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے حضرت مُصْعب بن عُمَیْررَضِیَ اللہُ عَنْہ کواس حال میں آتے دیکھاکہ انہوں نے مینڈھے کی کھال کمر پر لپیٹ رکھی تھی تو ارشاد فرمایا:اس شخص کی طرف دیکھو، جس کے دل کو اللہ پاک نے روشن کردیا ہے۔ بے شک میں نے اس کو اس کے والدین کے پاس دیکھاکہ وہ اسے بہترین کھانا کھلاتے اور عمدہ ترین شربت پلاتے تھے،اللہ پاک اورنبیِّ کریم صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکی مَحَبَّت میں اس کا یہ حال ہوگیا ہے جو تم دیکھ رہے ہو۔(حلیة الاولیاء، مصعب بن عمیر، ۱/ ۱۵۳، حدیث:۳۴۳)