Book Name:ALLAH Pak Se Muhabbat Karne Walon Ke Waqiaat
حضرت انس بن مالک رَضِیَ اللہُ عَنْہُسے روایت ہے:رسولِ اکرم صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کا فرمان عالیشان ہے:ثَلاَثٌ مَنْ کُنَّ فِیْہِ وَجَدَبِہِنَّ حَلَاوَۃَ اْلاِیْمَانِ یعنی جس شخص کے اندر تین (3) عادتیں ہوں گی وہ ان کے ذریعے ایمان کی مٹھاس پالے گا:(1)اللہ پاک اور اُس کا رسول صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ اُسے سب سے زیادہ محبوب ہوں۔(2) کسی سے مَحَبَّت کرے تو رِضائے الٰہی کیلئے کرے۔(3) کُفْرکو اتنا ہی ناپسند کرے، جتنا بھڑکتی آگ میں ڈال دیئے جانے کو ناپسند کرتا ہے۔(شعب الایمان ،باب فی محبۃ اللہ ، ۱/۳۶۴،حدیث: ۴۰۵)
پیارے اسلامی بھائیو!آپ نے سُنا کہ ایک مسلمان کے دل میں اللہ پاک اور اس کے پیارے رسول صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی مَحَبَّت کائنات کی ہر چیز سے بڑھ کر ہونا اور کسی سے محبت یا نفرت کی بُنیادی وجہ اللہ پاک اور اُس کے رسول صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَکی رضا مندی ہونا کتنی عظیم نعمتیں ہیں کہ جسے نصیب ہوجائیں،اُسے ایمان کی حقیقی لذت نصیب ہوجاتی ہے بلکہ حق بات تو یہ ہے کہ جو خُوش نصیب مسلمان کسی ذاتی فائدے اور دُنیاوی مقصد کے بجائے صرف اور صرف اللہ پاک کی رضا کے لئے ایک دوسرے سے میل جول رکھتے اوراللہ پاک کی رضا کے لئے ہی ایک دوسرے سے مَحَبَّت کرتے ہیں، اُنہیں ایمان کی مٹھاس حاصل ہونے کے ساتھ ساتھ یہ سعادت بھی نصیب ہوتی ہے کہ اللہ پاک اُن سے خُوش ہوتا ،اُن سے مَحَبَّت فرماتا ہے اور قیامت کے دن ایسوں کو بہت ہی عظیمُ الشان مقام و مرتبہ عطا ہوگا۔آئیے! اس بارے میں مزید روایات سُنتے ہیں، چنانچہ
حضرت عمرِ فاروق رَضِیَ اللہُ عَنْہُ سے مروی ہے کہ پیارےآقا صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ واٰلہٖ وَسَلَّمَ نے