Book Name:ALLAH Pak Se Muhabbat Karne Walon Ke Waqiaat

حُصُول کیلئے تڑپنا،سردیوں کی طویل(لمبی) راتوں میں قیام(یعنی عبادت کرنا) اور گرمیوں کے لمبے دنوں میں روزے،اللہ  پاک کیلئے مَحَبَّت کرنا، اسی کی خاطر دُشمنی رکھنا، اسی کی خاطر کسی کو کچھ دینا اور اسی کی خاطر کسی سے روک لینا،نعمت پر شکر،مُصیبت میں صبر،ہر حال میں خُدا (پاک) پربھروسا (کرنا)، اپنے ہر مُعاملے کو اللہ پاک کے سِپُرد(حوالے) کر دینا، اللہ پاک کے اَحکام پر عمل کیلئےہر وَقْت تیار رہنا، دل کوکسی اور  کی مَحَبَّت سے پاک رکھنا، اللہ پاک کےپیاروں  سے مَحَبَّت اوراللہ پاک کے دُشمنوں سےنفرت کرنا،اللہ پاک کے پیاروں کا فرماں بردار رہنا، اللہ پاک کے سب سے پیارے رسول و محبوب صَلَّی اللہُ  عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کو دل و جان سے محبوب رکھنا،اللہ پاک کے کلام کی تلاوت،اللہ پاک کے خاص  بندوں کو اپنے دلوں کے قریب رکھنا، اِن سے مَحَبَّت رکھنا،اللہ پاک کی مَحَبَّت میں اضافے کیلئے ان کی صحبت اختیار کرنا،اللہ پاک کی تعظیم سمجھتے ہوئے ان کی تعظیم کرنا،یہ تمام اُمُور(کام) اور ان کے علاوہ سینکڑوں کام ایسے ہیں، جو مَحَبَّتِ الٰہی کی دلیل بھی ہیں اوراُس کے تقاضے بھی ہیں۔(تفسیرصِراطُ الجنان،ص۲۶۴ ملخصاً)

پیارے  اسلامی بھائیو!آپ نے سُنا کہ اللہ  پاک کی مَحَبَّت کے تقاضے کیا کیا ہیں،یعنی اگر کوئی شخص مَحَبَّتِ الٰہی کا دعویٰ کرتا ہے تو اُس کے دن رات کیسے گُزرنے چاہئیں،اُس  کا سر اللہ پاک کی بارگاہ میں جُھکا ہوا ہونا چاہئے، اُس کی آنکھیں اللہ پاک کی یاد میں بہتی رہنی چاہئیں،اُس کا دلاللہ پاک کی رضا کے لئے بے قرار ہونا چاہئے،دن روزے میں گُزرے تو راتیں عبادت میں کٹیں۔

 پیارے اسلامی بھائیو!یقیناً ہمیں بھی اپنے اندراللہ پاک کی مَحَبَّت پیدا کرنے کی