عالَمی مدنی
مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں ہونے والے مدنی کام
٭درجہ دورۃُ الحدیث
شریف کے طلبۂ کرام کا سنّتوں بھرا اجتماع، نگرانِ شوریٰ مولانا محمد عمران عطّاری
مُدَّظِلُّہُ الْعَالِی کا
خصوصی بیان، شخصیت کو نکھارنے کے متعلق اہم نِکات بیان کئے۔ 25ستمبر 2019ء بروز
بدھ ہونے والے اس اجتماع میں نگرانِ شوریٰ کا کہنا تھا کہ لوگوں سے ان کی نفسیات
کے مطابق بات کریں، انہیں اہمیت دیں، جس سے بات کررہےہیں اس کی عمر، مقام اور
مرتبے کو پیشِ نظر رکھیں، جس طرح عقل مند آدمی اپنے گھر میں کوئی ایسی جگہ نہیں
چھوڑتا جس سے کوئی اس کے گھر میں جھانکے اسی طرح اہلِ علم اور عقل مند آدمی اپنے کردار میں ایسی
جگہ نہیں چھوڑتا جس سے لوگ اس کی شخصیت میں جھانکیں ٭18 ستمبر 2019ء سے اوورسیز
کے ذمّہ دار اسلامی بھائیوں کا سات دن کا سنّتوں بھرا اجتماع ہوا جس میں یوکے، کینیڈا،
اٹلی، ترکی، اسپین، نیپال، سوڈان، جرمنی، عرب امارات، ساؤتھ افریقہ اور تنزانیہ سمیت
32 مَمالک کے عاشقانِ رسول شریک ہوئے۔ امیرِ اہلِ سنّت مولانا محمد الیاس عطّاؔر قادری
دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے
مدنی مذاکروں اور نگرانِ شوریٰ مولانا محمد عمران عطّاری مُدَّظِلُّہُ الْعَالِی و دیگر
مبلّغینِ دعوتِ اسلامی نے سنّتوں بھرے
بیانات کے ذریعے شُرَکا کی تربیت کی ٭22 ستمبر 2019ء بروز اتوار کراچی ریجن کے ذمّہ
داران کا صبح 9 تا مغرب مدنی مشورہ ہوا جس میں شہر کے تمام علاقائی مشاورت نگران،
ڈویژن مشاورت نگران ا ور نگرانِ کابینہ نے شرکت کی۔ مدنی مشورے میں نگرانِ پاکستان
انتظامی کابینہ حاجی شاہد عطّاری نے شرکا کی تربیت فرمائی اور انہیں مدنی کاموں
میں مضبوطی پیدا کرنے کے متعلّق نِکات بیان کئے۔ ٭یکم اکتوبر 2019ء بروز منگل فیضانِ
مدینہ کے دُکاندار اسلامی بھائیوں کا ماہانہ تاجر اجتماع ہوا جس میں رکنِ شوریٰ
مولانا محمد عقیل عطّاری مدنی نے شرکائے اجتماع کو قیمتی نِکات فراہم کئے نیز دُکاندار
اسلامی بھائیوں کو نماز کے احکامات سکھائے گئے اور مدنی قاعدہ کی مشق بھی کروائی گئی۔
مدنی مرکز
فیضانِ مدینہ فیصل آباد میں ہونے والے
مدنی کام
٭3 اکتوبر 2019ء
بروز جمعرات کو ہفتہ وار سنّتوں بھرے اجتماع میں نگرانِ شوریٰ مولانا محمد عمران
عطّاری مُدَّظِلُّہُ الْعَالِی نے
”مُردے کی بے بسی“ کے موضوع پر بیان فرمایا۔ اجتماعِ پاک میں فیصل آباد اور اس کے
اطراف سے جوق در جوق عاشقانِ رسول شریک ہوئے، نگرانِ شوریٰ کی فیصل آباد آمد پر اسلامی بھائیوں کا ایسا جمِّ غفیر اُمنڈ آیا
کہ مسجد اوربیسمنٹ میں جگہ کم پڑگئی جس کے بعد شُرَکا نے سڑکوں پر جمع ہوکر نگرانِ شوریٰ کا بیان سنا ٭مجلسِ جامعۃُ
المدینہ کے تحت اہم مدنی مشورہ ہوا جس میں فیصل آباد ریجن کے تمام جامعاتُ المدینہ کے ناظمین اور اساتذۂ
کرام نے شرکت کی۔ نگرانِ پاکستان انتظامی کابینہ حاجی شاہد عطّاری نے اسلامی
بھائیوں کو ذہن دیا کہ وہ اطراف گاؤں کی جانب مدنی قافلوں میں سفر کریں، گھر گھر
جاکر نیکی کی دعوت کو پھیلائیں اور بچّوں کو جامعۃُ المدینہ میں داخلہ دلوانے کے
متعلّق اسلامی بھائیوں کو ذہن دیں ٭مجلسِ
ائمہ مساجد کااجلاس ہوا جس میں رکنِ شوریٰ محمد اسد عطّاری مدنی نے عاشقانِ رسول کی
تربیت فرمائی اور انہیں مسجد بھرو تحریک کے حوالے سے اہم تجاویز دیں۔ نگرانِ
پاکستان انتظامی کابینہ نے بھی شُرَکا کی تربیت فرمائی۔
زلزلہ زدگان کے درمیان امدادی کاروائیاں
24ستمبر 2019ء کو کشمیر اور اسلام آباد
سمیت پاکستان کے مختلف شہروں میں شدید زلزلہ آیا، جس کے
باعث کافی جانی و مالی نقصان ہوا۔ اس موقع پر امیرِ اہلِ سنّت مولانا محمد الیاس عطّاؔر
قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے
ایک ویڈیو پیغام جاری کیا جس میں آپ نے زخمیوں کے لئے دعائے صحت اور
انتقال کرنے والے مسلمانوں کیلئے دعائے مغفرت فرمائی، نیز ذمّہ دارانِ
دعوتِ اسلامی کو ہدایات جاری کیں کہ زلزلہ زدگان کی فوری امداد کی جائے۔ امیرِ اہلِ
سنّت کے حکم پر لَبَّیْک کہتے ہوئے ”جاتلاں کشمیر“
میں قائم دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں ریلیف کیمپ قائم کردیا گیا جہاں
سے زلزلہ متأثّرین کی امداد کیلئے کھانا، پینے کا صاف پانی اور راشن کی تقسیم کا
سلسلہ جاری ہے جبکہ متأثّرین کے گھروں پر ٹرکوں میں بھر کر امدادی اشیاء بھی پہنچائی جارہی ہیں۔
اعراسِ بزرگانِ دین پر مجلس مزاراتِ اولیا کے مدنی کام
اس مجلس
کے ذمّہ داران نے محرّمُ الحرام1441ھ میں 14 بزرگانِ دین کے سالانہ اَعراس میں
شرکت کی، چند نام یہ ہیں: ٭حضرت بابا بلّھے شاہ (قصور) ٭حضرت
سلطان باہو (جھنگ) ٭حضرت بابا فریدُالدّین مسعود گنج
شکر (پاکپتن) ٭حضرت امام علِیُّ الحق شہید (سیالکوٹ،
پنچاب) ٭حضرت سیّد مُحسن شاہ بخاری الباروی (کنگری،
بلوچستان) ٭حضرت سیّد
علّامہ شاہ ترابُ الحق قادری (جوڑیا بازار کراچی)
٭مفتیِ دعوتِ اسلامی حاجی محمد فاروق عطّاری
مدنی (صحرائے مدینہ کراچی) رحمۃ اللہ علیہم اجمعین۔ مجلس
مزاراتِ اولیا کے تحت مزارات پر قراٰن
خوانی ہوئی جس میں تقریباً 1800عاشقانِ رسول شریک ہوئے، 250 عاشقانِ رسول پر مشتمل
30مدنی قافلوں کی آمد کا سلسلہ رہا، محافلِ نعت کا سلسلہ بھی ہوا جن میں تقریباً 2500اسلامی
بھائیوں نے شرکت کی، اس کے علاوہ 120مدنی حلقوں، 90مدنی دوروں، 1350 چوک درسوں اور
سینکڑوں زائرین پر انفرادی کوشش کے ذریعے نماز اور سنّتوں پر عمل کی دعوت دی گئی۔
مجلسِ معاوَنت
برائے اسلامی بہنیں اس مجلس کے تحت محرّمُ الحرام 1441ھ میں
پاکستان بھر میں تقریباً 105مَحَارِم اجتماعات ہوئے جن میں کم و بیش1206اسلامی
بھائیوں نے شرکت کی، مدنی انعامات کے 400 رسائل تقسیم کئے گئے اور مبلّغینِ دعوتِ اسلامی کی انفرادی کوشش سے705اسلامی بھائیوں نے تین
دن کےمدنی قافلوں میں سفر کی سعادت حاصل کی۔
شیخ
طریقت، امیرِ اہلِ سنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کارکنِ
شوریٰ حاجی عبدالحبیب عطّاری کے والدِ محترم کے انتقال پر اظہارِ تعزیت
رکنِ شوریٰ مولانا حاجی عبدالحبیب عطّاری کے
والدِ محترم حاجی یعقوب گنگ علالت کے بعد 30ستمبر2019ء بروز پیر رضائے الٰہی سے
انتقال کر گئے۔ مرحوم کی نمازِ جنازہ عالَمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں ادا کی گئی جس میں عُلَماو مفتیانِ
کرام اور کئی اراکینِ شوریٰ سمیت ہزاروں افراد شریک ہوئے۔ نمازِ جنازہ کے بعد امیرِ
اہلِ سنّت مولانا محمد الیاس عطّاؔر قادری دَامَتْ
بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے بیرونِ ملک سے بذریعہ ٹیلی
فون قیمتی نِکات عطا کئے اور دعا فرمائی۔ مرحوم
کے سوئم کے سلسلے میں 02اکتوبر 2019ء بروز بدھ بعد نمازِ عشا جامع مسجد میمن پہاڑی
والی جیل چورنگی کراچی میں محفلِ پاک کا انعقاد کیا گیا جس میں شیخُ الحدیث و التّفسیر
مفتی محمد قاسم عطّاری مُدَّظِلُّہُ الْعَالِی نے
سنّتوں بھرا بیان فرمایا۔
ایصالِ ثواب
اجتماع اور مفتی ہاشم عطّاری مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی کا خصوصی بیان
لاہور کی
ایک مسجد میں رکنِ شوریٰ مولانا حاجی عبدالحبیب عطّاری اور لاہور کے مبلّغِ دعوتِ
اسلامی محمد ثوبان عطّاری کے والد کے ایصالِ ثواب کے لئے اجتماع کا انعقاد کیاگیا
جس میں اساتذہ، پروفیشنلز، اسکولوں کے پرنسپلز، اہلِ علاقہ اور دیگر عاشقانِ رسول
نے شرکت کی۔ اجتماعِ پاک میں استاذُ الحدیث مفتی ہاشم خان عطّاری مدنی مُدَّظِلُّہُ الْعَالِی نے ایصالِ
ثواب کے عنوان پر سنّتوں بھرا بیان فرمایا۔
Comments