*اللہ عَزَّ وَجَلَّ ایک
ہے۔*اس کا کوئی شریک نہیں۔* وہی عبادت کے لائق ہے۔ا سے کسی نے پیدا
نہیں کیا بلکہ وہ خود ہی ہمیشہ سے ہے ہمیشہ رہے گا۔*اس کی ذات
وصفات کےسوا کوئی چیز نہ تھی، پھرسب چیزیں اسی نے پیدا کیں۔*یہ اونچےآسمان،
وسیع و عریض زمین، چمکتا دمکتا سورج، روشن چاند، جھلملاتےستارے، بلند و بالا پہاڑ،
بڑے بڑے سمندر، بل کھاتےدریا، سردی، گرمی، مختلف قسم کے موسم، ہوائیں، بادل، بارش،
انسان، جنات، فرشتے الغرض کائنات کی ہر ہر شَےاسی نے پیدا کی
ہے۔*وہی سب کو پالنے والاہے۔ وہ کسی کا محتاج نہیں، سارا جہاں اس کا محتاج ہے۔وہ
جو چاہتا ہے کرتا ہے کوئی اسے روک نہیں سکتا۔ اس کے ارادے کے بغیر
کوئی کام نہیں ہوسکتا۔*نہ وہ کسی کاباپ ہے نہ بیٹا، نہ اس کی کوئی
بیوی ہے، وہ ایسی تمام چیزوں سے پاک ہے۔* اللہ عَزَّ وَجَلَّ ہی
موت، زندگی کا مالک ہے۔وہ ہر چاہت پرقادر ہے۔اس میں ہر کمال و
خوبی پائی جاتی ہےاور وہ ہر طرح کےعیب و نقص سے پاک ہے۔*اسی طرح وہ
نیند، اونگھ، اکتاہٹ اور تھکاوٹ جیسی چیزوں سے بھی پاک ہے۔*وہ ہر ظاہر
و چھپی شے کو جانتا ہے۔ ہر ہلکی سے ہلکی آواز کو سنتا اور ہر باریک سے باریک چیز
کو دیکھتا ہے بلکہ وہ تو دِل کے رازوں، اِرادوں، وَسْوَسوں اور خیالات کوبھی جانتا
ہے۔*وہجسم سے پاک ہے۔ وہ جسے چاہے عزت دے جسے چاہے ذلت دے۔ وہ اچھے کاموں سے خوش
اور برے کاموں سے ناراض ہوتا ہے۔*وہی مظلوموں کی مدد کرتا اور بیماروں کو
شفا دیتا ہے۔*اس کے غضب سے ہر دم ڈرنا چاہئے کہ اس کی پکڑبہت
سخت ہے۔ وہ کسی پر ذرہ برابر بھی ظلم نہیں کرتا۔ *اس کا ہر کام حکمت
بھرا ہے۔ وہ ماں باپ سے زیادہ مہربان ہے۔اس کی رحمت دکھی
دلوں کا سہارا ہے۔(ماخوذ اَز بہارِ شریعت،ج1، ص2تا27)
Share
Articles
ہمارے پیارے نبی صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی خواب میں زیارت کے بھی کیا کہنے! سُبْحٰنَ اللہ ، کبھی تو صرف رُخِ زَیبا کی جھلک دکھا کر تشریف لے جاتے
ہمارے پیارے نبی صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے دیدار کی بھی کیا بات ہے۔ بےشمار اولیا و صُلحا وہ ہیں کہ جنہوں نے خواب میں آپ صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی زیارت کا شرف پایا
سرورِ کائنات ، حضور سیّدُالمرسلین ، خاتمُ النبیین صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم اللہ پاک کی سب سے بڑی نعمت اور وجہِ تخلیقِ کائنات ہیں۔ حدیثِ قُدسی ہے :
رحمتِ عالَم صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی بخشش و عطا کی بھی کیا بات ہے! بعدِ وصال بھی غلاموں کو اپنے چہرۂ وَالضُّحیٰ کے انوار و تجلیات سے روشن و منوّر فرما رہے ہیں۔
اللہ پاک نے حُضور نبیِّ کریم صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کو دنیا میں تمام انبیا و مُرسلین کے بعد سب سے آخر میں بھیجا اور رسولِ کریم صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم پر رسالت و نبوت کا سلسلہ ختم فرمادیا۔
اللہ پاک نے بے شمار مخلوقات کو پیدا فرمایا ، جن میں بعض خوبصورت اور کچھ خوبصورت ترین بھی ہیں کہ جنہیں دیکھتے رہنے کو جی چاہتا ہے۔
راتوں کو جاگ کر اللہ کریم کی عبادت کرنا ، تلاوت قراٰن کرنا ، دن اور رات میں نوافل کثرت سے پڑھنا اسلاف کرام بزرگانِ دین کا شب و روز کا معمول رہا ہے
ایک مسلمان کو علم ہونا چاہئےکہ اسے اللہ پاک نے اپنی عبادت کے لئے پیدا کیا ہے۔
حضرت امام اعظم رحمۃُ اللہِ علیہ کے اس واقعہ سے یہ بات سمجھی جاسکتی ہے کہ کوئی بھی چیز خود سے نہیں بن سکتی کشتی تو بہت بڑی چیز ہے
ہم جس دنیا میں رہتے ہیں یہاں انسانوں کے علاوہ دیگر بے شمار مخلوق بھی آباد ہے۔
ہر کمال و خوبی كی جامع اور ہر عیب و نقص سے پاک ذات ،
تمام انسان آدم علیہ السَّلام کی اولاد ہیں لیکن یہ سب برابر نہیں ہیں کیونکہ اللہ پاک نے کسی کو ایمان کی دولت عطا فرما کر دوسروں سے ممتاز فرمایا
Comments