Book Name:Har Simt Chaya Noor Hay 12th-Shab-1441
پیارے پیارےاسلامی بھائیو!ہمارے پیارے آقا صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی نورانیت ایسی ہے جو عقلاً بھی ثابت ہے اورکئی صحابَۂ کرام عَلَیْہِمُ الرِّضْوَان نے آپ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَکی نورانیت کا اپنی آنکھوں سے جلوہ بھی دیکھا ہے۔ہمارے نور والے آقا صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کے نُور ہونے سے متعلق عقلی دلائل دیتے ہوئے حکیمُ الاُمّت حضرت مفتی احمد یار خان رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ فرماتے ہیں:٭ حضور ِ پاک صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کے جسمِ اقدس کا سایہ نہ ہونا بھی آپ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کے نور ہونے کی علامت ہے۔ ٭آپ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کے جسمِ اطہر سے ایسی خوشبو کا ظاہر ہوناکہ کُوچے اور گلیاں مہک جائیں یہ بھی نورانیت ہی کے باعث ہے۔ ٭معراج شریف میں آپ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کے جسم شریف کا آگ اور زَمْہَرِیْر (ہوا میں موجودسخت سردی کے مقام)سے گزر جانا اور کچھ اثر نہ ہونا یہ بھی آپ عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَ السَّلَامکی نورانیت کے باعث ہے، ٭اسی طرح آسمانوں کی سیر فرمانا ، جہاں ہوا نہیں وہاں بھی آپ(صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ) کا زندہ رہنا، یہ بھی اسی وجہ سےہے کہ حضور صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ نور ہیں۔ ٭اسی طرح شرحِ صدر(سینۂ مبارک کھلنے)کے وَقْت سِینۂ مبارَک سے دل نکال کر فرشتوں کا اسے دھونا اور حضور(صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ) کا زندہ رہنا یہ بھی اسی وجہ سے ہے کہ حضور عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُوَالسَّلَامنور ہیں۔(رسالَۂ نور مع رسائلِ نعیمیہ،ص۱۰،۹ بتغیر)
صَلُّو ْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد
پیارے پیارے اسلامی بھائیو! نُور روشنی کو کہتے ہیں، چمک دمک کو کہتے ہیں، اُجالے کو کہتےہیں، ہم دیکھتے ہیں کہ چاند بھی روشن ہے اور سورج بھی روشن ہے۔ لیکن ان دونوں کی روشنی میں بڑافرق ہے،چاند خود سے روشن نہیں ہے بلکہ سورج کی روشنی سے روشن ہے۔ جبکہ سورج نہ صرف خود سے روشن ہے بلکہ وہ اپنا نُور بھی دوسروں کو بانٹ رہا ہے، چاند،تارے اور بڑی بڑی کہکشائیں، سَیّارے