Book Name:Faizan-e-Ghous-ul-Azam
مَدْرَسے میں آپ کے ساتھ رہا کروں ۔
حضور غوثِ پاک رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ مزید فرماتے ہیں:ایک روز میرے قریب سے ایک شخص گُزرا، جس کو میں بالکل نہ جانتا تھا، اس نے جب فرشتوں کو یہ کہتے سُنا کہ کُشادہ ہوجاؤ تاکہ اللہ پاک کا ولی بیٹھ جائے،تو اس نے ایک فرشتے سے پوچھا:یہ لڑکاکس کا ہے؟ تو فِرشتے نے جواب دیا:یہ سادات کے گھرانے کا لڑکا ہے، تو اس نے کہا : یہ عنقریب بہت بڑی شان والا ہوگا ۔(بہجۃ الاسرار،ص۴۸)
اللہ پاک کے ولی کو بیٹھنے کی جگہ دو
سرکارِ غوث الاعظم رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ کے صاحبزادے شیخ عبدُ الرزَّاق رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ کا بیان ہے:ایک دفعہ حُضُور غوثِ اعظم رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ سےپوچھا گیا:آپ کو اپنے وَلی ہونے کا عِلْم کب ہوا؟ تو آپ رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ نے فرمایا:جب میں دس برس(10 Years) کا تھا اور اپنے شہر کے مدرسے میں جایا کرتا تھا اور فِرشتوں کو اپنے پیچھے اور آس پاس چلتے دیکھتا،جب مدرسے میں پہنچ جاتا تو وہ بار بار یہ کہتے:اللہ پاک کے وَلی کو بیٹھنے کے لیے جگہ دو۔اسی واقعےکو بار بار دیکھ کر میرے دل میں یہ اِحساس پیدا ہوا کہ اللہ پاک نے مجھے اپنا ولی بنالیا ہے۔(بہجۃ الاسرار، ص۴۸)
صَلُّو ْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد
اے عاشقانِ اولیا!حضور غوثِ پاک رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ پراللہ پاک کافضل ہواکہ آپ رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ نے اپنی ولایت کو پہچان لیا مگر یاد رہے!ولی پر یہ ظاہر ہوجائے کہ وہ ولی ہے، یہ ولایت کے لیے ضروری نہیں، البتہ ولی عالم ضرور ہوتاہے اورشریعت کا پابند ہوتا ہے، کوئی بے نمازی، شراب و جُوئے کا