Book Name:Faizan-e-Ghous-ul-Azam

کرآپ رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ  کی خدمت میں عِلْمِ  دین حاصل کرنے اور آپ رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ  کے فیض سے برکتیں لُوٹنے کے لئے حاضر ہوتے رہے،آپ رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ علم و عمل کےایسے  پیکر تھے کہ جو بھی آپ رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ کے پاس علم حاصل کرنےکےلئےحاضرہوتا،وہ خا لی ہاتھ نہ لوٹتا تھا۔آئیے!غوثِ پاک رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ کے علم و عمل اورپڑھانےکی  خوبیوں اور علمی خدمات کے بارے میں سُنتے ہیں،چُنانچہ

علمی مہارت کے چرچے

       حضرت قاضی ابو سعید مُبارَک رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ کا بغداد میں ایک مدرسہ تھا، وہ اس میں علم حاصل کرنے والوں کو علم سکھایا کرتے تھے، جب  قاضی صاحب رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ کو غوثِ پاک رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ کے علمی و عملی فضل و کمالات کا علم ہوا تو  قاضی صاحب رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ نے اپنا مدرسہ آپ رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ کے حوالے  کر دیا،پھر جب لوگوں نے غوثِ پاک رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ  کے فضل وکمال اورعلمی مہارت  کا چرچا سنا تو لوگوں کی کثیر تعداد  آپ رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ  کی بارگاہ میں عِلْمِ دِین حاصل کرنے کے لئے حاضر ہونے  لگی۔([1])

طَلَبہ سے محبت

      پیارے پیارے اسلامی بھائیو!حُضُور  غوثِ پاک  رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ علم و عمل کے پیکر اور زبردست اَخْلاق کے مالک تھے ،آپ رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ  طَلَبہ پراِنتہائی   شفقت فرماتےاوران کی چھوٹی چھوٹی ضروریات کا بھی خیال رکھتے،چنانچہ

طالبِ علم کی راہِ علم میں مدد

حضرت امام اِبنِ قُدَامَہ حَنبلیرَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ  کی بارگا ہ میں حضورغَوثُ الاعظم سیدشیخ عبد القادر


 

 



[1] سیرت غوث اعظم ص ۵۸ ملخصاً