Book Name:Faizan-e-Ghous-ul-Azam

عطاسے اولیائے کرام رَحْمَۃُ اللّٰہ ِ  عَلَیْہِمْ اَجْمَعِیْن مُردوں کو زندہ کر سکتے ہیں،اولیائے کرام رَحْمَۃُ اللّٰہ ِ  عَلَیْہِمْ اَجْمَعِیْن کی بَرَکت سے بارشیں ہوتی ہیں،اللہ پاک کی عطاسے اولیائے کرام رَحْمَۃُ اللّٰہِ عَلَیْہِمْ اَجْمَعِیْن مریضوں کو اچھا کردیتے ہیں،اولیائے کرام رَحْمَۃُ اللّٰہ ِ عَلَیْہِمْ اَجْمَعِیْن عطائے الٰہی سے غیب کی باتوں کو جان لیتے ہیں،اللہ پاک کی عطاسےاولیائے کرام رَحْمَۃُ اللّٰہ ِ عَلَیْہِمْ اَجْمَعِیْن دِلوں کے زنگ کو دُور فرمادیتے ہیں اور اولِیائے کرام رَحْمَۃُ اللّٰہِ عَلَیْہِمْ اَجْمَعِیْناللہ پاک کی عطاسے مخلوقِ خدا کی مشکل کشائی بھی فرماتے ہیں۔

اَلْحَمْدُلِلّٰہ ہمارے غوثِ پاک رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ جن کا قدمِ پاک تمام اولیائے کرام رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہِم اَجْمَعِیْن کی  گردنوں پر ہے،آپ رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ کو بھی ربِّ کریم نے یہ طاقت و قدرت عطا فرمائی تھی کہ آپ رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ اپنی نگاہِ ولایت سے چھپی چیزوں کو ملاحظہ فرمالیا کرتے،اپنی کرامت سے بیماروں کو تندرست فرمادیتے اور آپ رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ کی بارگاہ میں حاضر ہونے والا کبھی محروم نہیں لوٹتا تھا۔

آئیے!غوثِ پاک رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ کی ایک ایمان افروز کرامت ملاحظہ کیجئے چنانچہ

بدعقیدہ راہِ راست پر آگئے

حضرت شىخ ابوالحسن على قرىشى رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ بىان فرماتے ہىں:چند بدعقیدہ لوگ دو ٹوکرے (Baskets)لے کر بارگاہِ غوثیت میں آئے اور آپ رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ سے پوچھا:ان ٹوکروں مىں کىا چىز ہے؟ آپ رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ نے اپنے تخت سے اُتر کر اىک ٹوکرے پر اپنا دستِ مبارک رکھا اور فرماىا:اس مىں آفت زدہ بچہ ہے اور اپنے صاحبزادے سیدعبدالرزاق  رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ  کو اسے کھولنے کے لىے فرماىا: جب وہ  ٹوکرا کھولا گىا تو اس مىں سے وہى آفت زدہ بچہ نکلا۔آپ رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ نے اس کو اپنے دستِ مبارک سے اٹھا کر فرماىا:’’قُمْ بِاِذْنِ اللہ(یعنی اللہ پاک کے حکم سے کھڑا ہوجا)وہ آفت زدہ بچہ اللہ پاک