Book Name:Faizan-e-Ghous-ul-Azam

شانِ غوثِ اعظم

اَلْحَمْدُلِلّٰہاِنہی مقدس ہستیوں میں سے ایک حضور غَوثِ اَعْظَم جِیْلانی رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ بھی ہیں، جنہوں نے  لالَچ و خَوْف سے بے نِیاز ہو کر صرف رِضَائے اِلٰہی کے لئے اپنی زِنْدگی کا لمحہ لمحہ لوگوں کی اِصْلاح کے لئے  وَقْف کِیا اور ان کی آخرت کو سنوارنے کے لیے زندگی بھر مصروفِ عمل رہے۔اللہ پاک نے آپ رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ کو بڑی شانوں سے نوازا۔غوثِ پاک   کی شان دیکھئے کہ آپ رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ پیدائشی طور پر اللہ کریم کے  ولی  تھے۔(تفریح الخاطر،ص۵۸،مفہوماً)غوثِ پاک   کی شان دیکھئے  کہ آپ رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ  نے پیدا ہوتے ہی روزہ رکھ لیا، سحری کے وقت دودھ پیتے اور پھر غروبِ آفتاب پر  روزہ افطار کرتے  تھے۔ غوثِ پاک   کی شان دیکھئے کہ پانچ (5)سال کی عمر میں بِسْمِ اللہ خوانی کی رسم ادا کی گئی تو آپ رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ نے اَعُوْذُبِاللہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْم اور بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم کے بعد 18 پارے زبانی سُنا دئیے اور  فرمایا: میری ماں(رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہَا) کو بھی اِتنا ہی یاد تھا،  وہ پڑھا کرتی تھیں تو میں نے سُن کر یاد کرلیا۔(رسالہ منّے کی لاش،ص۴) غوثِ پاک کی شان دیکھئے کہ آپ رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ نے 40 سال (Forty years)تک عشاء کے وضو سےفجرکی نماز ادافرمائی،آپ رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ کا معمول تھا کہ جب بے وضو ہوتے تو اسی وقت وضو فرما کر 2 رکعت نمازنفل ادا  کرلیا کرتے تھے۔(بہجة الاسرار، ذکرطریقه،ص۱۶۴)غوثِ پاک کی شان دیکھئے کہ آپ رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ بہت زیادہ عبادت اور قرآنِ کریم کی تلاوت  کرتے تھے،پندرہ(15) سال تک رات بھر میں ایک قرآنِ پاک ختم کرتے رہے۔ (بہجة الاسرار،  ذکر فصول من کلامه الخ،ص۱۱۸ملخصاً) اور روزانہ ایک ہزار (1000)رَکْعَت نفل ادا فرماتے تھے۔(غوث پاک کے حالات، ص۳۲)غوثِ پاک کی شان دیکھئے کہ آپ رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ تیرہ(13)