Book Name:Faizan-e-Ghous-ul-Azam
کرام کوبھی کئی بنیادی ضروریاتِ زندگی کی ضرورت ہوتی ہے۔
اَلْحَمْدُلِلّٰہ عاشقانِ رسول کی مَدَنی تحریکدعوتِ اسلامی کے تحت دنیا بھر میں 606 سے زائد جامعات قائم ہیں۔جہاں پچاس ہزار سے زائد طلبہ و طالبات علمِ دین حاصل کرنے کی سعادت پا رہے ہیں۔ آپ صدقاتِ واجبہ و نافلہ سے دعوتِ اسلامی کے ساتھ تعاون کیجئے۔ اِنْ شَآءَ اللہ یہ تعاون آپ کی قبر کو اچھا کرنے کے ساتھ محشر میں بھی کام آئے گا۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
اے عاشقانِ اولیا!اللہ کریم کے نیک بندوں کی صحبت کی بہت سی برکات ہیں، ان میں سے ایک نفس کی چالوں اور اس کے دھوکے کی پہچان حاصل ہونابھی ہے۔
حضرت شیخ عبدُالقادِر جیلانی رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ اسی بات کی طرف نشاندہی کرتے ہوئے اِرشاد فرماتے ہیں: مَنْ اَکْثَرَ مِنْ مُّخَالَـطَۃِ الْعَارِفِیْنَ بِاللہِ عَـرَفَ نَفْسَہٗیعنی جوشَخْص اللہ پاک کی پہچان رکھنے والے بندوں(یعنی اولیائے کرام رَحْمَۃُ اللّٰہ ِ عَلَیْہِمْ اَجْمَعِیْن)کی صحبت میں رہتا ہے، تو وہ اپنے نفس کو پہچان لیتا ہے۔ (الفتح الربانی، المجلس الرابع والخمسون، ص۱۸۰)مزید فرماتے ہیں: بیشک اولیائے کرام رَحْمَۃُ اللّٰہ ِ عَلَیْہِمْ اَجْمَعِیْنکی صفات میں سے یہ بھی ہے کہ جب وہ کسی شَخْص کی طرف نظر کریں اوراس (کے دل) پر تَوجُّہ کر دیں تو اس کے ایمان، یقین اورثابت قدمی میں مزید اضافہ ہوجا تا ہے۔(الفتح الربانی،المجلس الثانی و الستون ،ص ۲۱۹ملخصاً)
اےعاشقانِ رسول!معلوم ہوا!اللہ کریم کے نیک بندوں کی صحبت میں رہنے کی بَرَکت سے دل کی دُنیا بدل جاتی ہے ۔فی زمانہ اچھی صحبت پانےکا ایک ذریعہ عاشقانِ رسول کی مَدَنی تحریکدعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول سے وابستگی بھی ہے۔ہمیں بھی اس مَدَنی ماحول سے مضبوطی کے ساتھ وابستہ رہ کر