Book Name:Ghos e Pak Ki Shan o Azmat 10th Rabi ul Akhir 1442
شور ہوگیا اور آپ رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ اسی حالت میں باہر نکل آئے اور کچھ نہ کھایا۔ اس کے بعد میں شیخ ابو سعد قیلوی کی خدمت میں حاضر ہوا اور یہ حال بیان کیا تو انہوں نے کہا : حضرت سید محی الدین شیخ عبدالقادر جیلانی ، قطب ربانی رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ پیدائشی اندھے اور برص والوں کو اچھا کرتے ہیں حتی کہ اللہ پاک کے حکم سے مُردے بھی زندہ کرتے ہیں۔
( بہجۃالاسرار ، ذکرفصول من کلامہ…الخ ، ص۱۲۳)
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
پیارے پیارےاسلامی بھائیو!بارگاہِ الٰہی میں ہمارے غوثِ اَعْظَمرَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ کا مقام کس قَدَر بلندوبالاہے کہ آپ پیدائشی اندھے اور برص والوں کو اچھا کرتے ہیں حتّٰی کہ اللہ پاک کے حکم سے مُردے بھی زندہ کرتے ہیں۔ یاد رکھئے!بِلا شُبہ شفا دینا اور مَوت و حَیات اللہکریم کے اِختیارمیں ہے لیکن اللہکریم اگراپنی خُصُوصی نوازِشات سے اپنے کسی مُقَرَّب نبی یا ولی کو مُردے زِندہ کرنے کی طاقت بخشے تو یہ کوئی ناقابلِ تسلیم بات نہیں نیز اللہکریم کی عطا سے کسی اور کو ہم مُردہ زندہ کرنے والا تسلیم کریں تواِس سے ہمارے ایمان پرکوئی اَثَرنہیں پڑتا ، اگرشیطان کی باتوں میں آکر کسی نے اپنے ذہن میں یہ بٹھالِیاہے کہ اللہکریم نے کسی اورکومُردہ زِندہ کرنے کی طاقت ہی نہیں دی تواُس کایہ نظریہ حکمِ قرآنی کے خِلاف ہے ، جیساکہ پارہ3 سُوْرَۃُ اٰلِ عمرٰن آیت نمبر 49 میں حضرت عیسیٰ عَلَیْہِ السَّلَام کا یہ قول موجود ہے :
وَ اُبْرِئُ الْاَكْمَهَ وَ الْاَبْرَصَ وَ اُحْیِ الْمَوْتٰى بِاِذْنِ اللّٰهِۚ-
ترجمۂ کنز العرفان : اور میں پیدائشی اندھوں کو اور کوڑھ کے مریضوں کو شفا دیتا ہوں اور میں اللہ کے حکم سے مُردوں کو