Book Name:Qurbani Sunnat Anbiya Hay
(درختوں ، پھولوں ، پَودوں وغیرہ) کے لئے رحمت *ہمارے نبی صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم جمادات (یعنی بےجان چیزوں) کے لئے رحمت *ہمارے نبی صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم اس جہان کے لئے رحمت *ہمارے نبی صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم اگلے جہان کے لئے رحمت *اور بےشک بِالْیَقِیْن ہمارے نبی صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم جانوروں کے لئے بھی ضرور ضرور ضرور رحمت ہیں *یہ ہمارے نبی ، سراپا رحمت بَن کے آنے والے نبی صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم ہی تو ہیں جنہیں جانوروں کی آنکھ میں بھی آنسو برداشت نہیں ہوتا ، *ہمارے نبی صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم ہی تو ہیں جن کی بارگاہ میں جانور فریاد کیا کرتے تھے ، *ہمارے نبی صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم ہی تو ہیں جنہوں نے جانوروں کو دِن میں 70 بار چارا کھلانے کا حکم فرمایا ، *ہمارے نبی صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم ہی تو ہیں جنہوں نے جانوروں پر بوجھ کم لادنے کا حکم دیااور *ہمارے نبی صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم ہی تو دُنیا کی وہ عظیمُ الشَّان ، انتہائی رَحْمدِل ہستی ہیں جنہوں نے باقاعِدہ جانوروں کے حقوق مقرر فرمائے ، جب یہی رَحْمتِ عالَم ، نورِ مجسم صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم اللہ پاک کے حکم پر عمل کرتے ہوئے ، اپنے رَحْمت بھرے ہاتھوں سے جانور ذبح فرما رہے ہیں تو یہ اس بات کی دلیل ہے کہ اللہ پاک کے حکم پر عمل کرتے ہوئے ، جائِز طریقے سے جانور کو ذبح کرنا ہر گز ہر گز ظُلْم نہیں ہے ، اگر یہ ظُلْم ہوتا تو رَحْمَۃٌلِّلْعَالمین صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کبھی ایسا نہ کرتے اور اللہ پاک جو رَحْمٰن بھی ہے ، رَحِیْم بھی کبھی بھی ایسا حکم ارشاد نہ فرماتا۔
پیارے اسلامی بھائیو! قُربانی کے موقع پر بعض نادانوں کو غریبوں کی بھی فِکْر ستانے لگتی ہے ، ویسے شادیوں پر چاہے لاکھوں خرچ کریں ، عید کی شاپنگ بھلے ہزاروں لاکھوں