Book Name:Usman-e-Ghani Aur Muhabbat-e-Ilahi

ہٹا دیتے ہیں مگر اَمِیْرُ الْمُؤْمِنِیْن حضرت عثمانِ غنی رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُ خون خرابا پسند نہ فرمایا ، صَبر کرتے رہے۔ ([1]) باغیوں نے 40 دِن آپ کے مبارک گھر کا گھیراؤ کئے رکھا ، 40 دِن آپ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُ مشقت میں  رہے ، 40 دِن روزے رکھتے رہےاور آخر کار ظلم سہتے ہوئے ، جامِ شہادت نوش فرمایا ، آخری وقت بھی آپ قرآنِ کریم کی تلاوت میں مَصْرُوف تھے۔ ([2])

رکھا محصُور ان کو ، بند ان پر کر دیا پانی                شہادت حضرت عثمان کی بےشک ہے لاثانی

خُدا بھی اور نبی بھی ، خود علی اس سے ہیں ناراض   عَدُو اُن کا اُٹھائے گا قیامت میں پریشانی([3])

پیارے اسلامی بھائیو! سیرتِ عثمانِ غنی رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُ کے اس پہلو سے معلوم ہوا کہ جو اللہ پاک سے محبت کرنے والا ہوتا ہے وہ اللہ پاک کی بارگاہ میں حاضِری کا ، اللہ پاک سے ملاقات کا بہت شوق رکھتا ہے ، حدیثِ پاک میں ہے : مَنْ اَحَبَّ لِقَاءَ اللہِ اَحَبَّ اللہُ لِقَائَہٗ جو اللہ پاک سے ملاقات کا شوق رکھتا ہے ، اللہ پاک اس سے ملاقات کو پسند فرماتا ہے۔([4])

مُفَسِّرِ قرآن ، حکیم الامت مفتی احمد یار خان نعیمی رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ اس حدیثِ پاک کے تحت فرماتے ہیں : اس حدیثِ پاک میں اللہ پاک کی ملاقات سے مراد موت ہے  کیونکہ موت ہی اللہ پاک سے ملاقات کا ذریعہ ہے مگر اللہ پاک سے ملاقات کو پسند کرنے کا یہ معنیٰ نہیں ہے کہ بندہ موت کی آرزو کرے ، مرنے کی دُعائیں کرے ، یہ تو منع ہے ، اللہ پاک سے ملاقات کو پسند کرنے کا معنیٰ یہ ہے کہ بندہ دُنیا میں دِل نہ لگائے ، آخرت کی تیاری کرے ، ہر وقت اللہ پاک کی رِضا والے کاموں میں مَصْرُوف ہو ، ایسے بندے کو اللہ پاک پسند فرماتا ہے ، اس


 

 



[1]...کرامات عثمان غنی ، صفحہ : 3 ، 14۔

[2]...کرامات عثمان غنی ، صفحہ : 12 ، ریاض النضرۃ ، باب : ثالث ، فصل : الحادی عشر ، صفحہ : 56مفہومًا۔

[3]...وسائِلِ بخشش ، صفحہ : 584۔

[4]...بُخاری ، کتاب : الرقاق ،  صفحہ : 1598 ، حدیث : 6507۔