Book Name:Quran Aur Farooq e Azam
بہارِ باغِ ایماں حضرتِ فاروقِ اعظم ہیں چراغِ بَزْمِ عِرفاں حضرتِ فاروقِ اعظم ہیں
نہ کیوں وہ ذات چمکے ، جس نے دِیْنِ پاک چمکایا جہاں کے مہرِ تاباں حضرتِ فاروقِ اعظم ہیں
وہ عالم دَبدَبہ کا ، کانپتے ہیں قیصر و کِسریٰ ہے جن سے دِین کی شاں حضرتِ فاروقِ اعظم ہیں([1])
پیارے اسلامی بھائیو! حضرت عبد اللہ بن مسعود رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُ فُــقَـہَاء صحابہ میں سے ہیں یعنی *آپ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُ بلند رُتبہ صحابی بھی ہیں *ماہِر عالِمِ دین بھی ہیں *اور بلند رُتبہ مفتی بھی ہیں *صحابۂ کرام عَلَیْہِمُ الرِّضْوَان آپ سے فتوے پوچھا کرتے تھے *پیارے آقا ، مکی مدنی مصطفےٰ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے فرمایا : جو قرآنِ کریم ایسے پڑھنا چاہے جیسے نازِل ہوا ہے ، اسے چاہئے عبد اللہ بن مسعود کی طرح پڑھے۔ ([2]) *پیارے نبی ، سچے نبی ، اچھے نبی ، مکی مدنی صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی نعلین شریف اور تکیہ مبارک اُٹھانے ، رکھنے کی خدمت حضرت عبد اللہ بن مسعود رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُ کے سپرد تھی ، اسی لئے آپ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُ کو صَاحِبُ الْوِسَادَۃِ وَ النَّعْلَیْن کہا جاتا ہے یعنی حُضور جانِ کائنات ، فخرِ موجودات صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کے نعلین شریف اور تکیہ مبارک اٹھانے رکھنے والے۔ ([3])
ایسے بلند رُتبہ صحابی رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُ نصیحت فرما رہے ہیں : جب بھی نیکوں کا ذِکْر ہو تو جلدی سے اَمِیْرُ الْمُؤْمِنِیْن حضرت عمر فاروقِ اعظم رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُ کا ذِکْر بھی کیا کرو! پھرغور فرمائیے! حضرت عبد اللہ بن مسعود رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُ نے حضرت عمرِ فاروق رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُ سے اپنی محبت کا اِظْہار کیسے زبردست انداز میں کیا ہے ، فرما رہے ہیں : اگر مجھے معلوم ہو جائے کہ حضرت