Book Name:Fazail e Hasnain e Karimain
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد
اَلْحَمْدُلِلّٰہ! عاشقانِ رسول کی مَدَنی تحریک دعوتِ اسلامی دنیا بھر میں کم و بیش 80 شعبوں میں دینِ متین کی خدمت میں مصروف ہے ، انہی میں سے ایک “ اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ “ بھی ہے۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہ امیرِ اہلسنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے فیضان سے عُمومی لوگوں کے ساتھ ساتھ اسپیشل پرسنز(یعنی گونگے ، بہرے اور نابینا لوگ) بھی فیضیاب ہورہے ہیں۔ یہ وہ لوگ ہیں جن کوعُموماًمعاشرے میں کوئی اہمیت نہیں دیتا۔ اَلْحَمْد ُلِلّٰہ!امیرِ اہلسنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی تربیت اور اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کی کاوِشوں کے نتیجے میں آج پاکستان کے کئی شہروں میں عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار سُنّتوں بھرے اجتماعات میں اسپیشل پرسنز کے حلقے لگتے ہیں۔ بڑی راتوں کے اجتماعات مثلاًاجتماعِ میلاد ، اجتماعِ غوثیہ ، اجتماعِ معراج ، اجتماعِ شبِ براءَت اوراجتماعِ شبِ قدر وغیرہ میں بھی اسپیشل پرسنز کے حلقے لگائے جاتے ہیں۔ جن میں باقاعدہ اشاروں کی زبان میں نعت ، بیان ، ذکر اور دعا کا اہتمام ہوتاہے۔ اسپیشل پرسنز میں دینی کام کرنے اور اشاروں کی زبان میں نیکی کی دعوت کی دُھومیں مچانے کیلئے وقتاً فوقتاً مبلغین کوقفلِ مدینہ کورس کروایاجاتا ہے اور ان کے قافلے بھی سفر کرتے ہیں۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد
پیارے پیارے اسلامی بھائیو!جب صَحابۂ کرام عَلَیْہِمُ الرِّضْوَان نےسرکارصَلَّی اللہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کو اپنے اَہْلِ بیت رَضِیَ اللہُ عَنْہُم اجمعین اورپیارے نواسوں رَضِیَ اللہُ عَنْہُما سے بے انتِہامَحَبَّت کرتے دیکھا تو آپ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ سے نسبت کی وجہ سے یہ حضرات بھی ان سے مَحَبَّت وشَفْقَت سے پیش آتے اورآپ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کے وصالِ ظاہری کےبعدبھی آپ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کے